گرینڈ الائنس ،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت جاری ،بڑا اعلان کردیاگیا

17  مارچ‬‮  2019

لاہور (آن لائن)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ قوم جلد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی خوشخبری سنے گی۔ گرمیوں کے موسم میں گرم سیاست ہو گی۔ حکومت نے خود جارحانہ سیاست کا ماحول بنا دیا ہے۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔ نیوزی لینڈ میں معصوم مسلمانوں کی مظلومانہ شہادتیں دردناک سانحہ ہے۔

مساجد پر حملہ کرنے والا انسان نہیں شیطان ہے ۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ مسلمان جرم ضعیفی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ حکومت سانحہ نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی سطح پر احتجاج کرے۔ امت مسلمہ کا کوئی پرسان حال نہیں۔ مسلم حکمران اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ بن چکے ہیں۔ پورا عالم اسلام سانحہ نیوزی لینڈ پر غمزدہ ہے۔ عالمی امن کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ نسلی و مذہبی تعصبات کا خاتمہ کئے بغیر دہشت گردی ختم نہیں کی جا سکتی۔ انتہا پسند عناصر ہر مذہب میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے ہنگامی احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اتحاد امت کے بغیر مسلمانوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ عالم اسلام قیادت کے فقدان کا شکار ہے۔ عالمی سطح پر’’متحدہ مسلم بلاک‘‘ کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے حقوق و مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے۔ سانحہ نیوزی لینڈ پر مسلم حکمران مشترکہ آواز اٹھائیں۔ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ حکومت کی سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی ڈھونگ ہے۔ اپوزیشن کے اتحاد کی راہ ہموار ہو چکی ہے۔  صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ قوم جلد اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی خوشخبری سنے گی۔ گرمیوں کے موسم میں گرم سیاست ہو گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…