سانحہ کرائسٹ چرچ،کراچی کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوگئے، اکلوتی بہن اور اہل خانہ غم سے نڈھال ،افسوسناک انکشافات

17  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی)کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3افراد نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا نشانہ بنے، ذیشان رضا کی اکلوتی بہن اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشتگردی کا واقعہ کراچی کے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا گیا، اریب، جیاں داد اور اب ڈاکٹر اسسٹنٹ پروفیسر این ای ڈی علی بیگ کے رشتہ دار، علی بیگ کے سسر غلام حسین ساس کرم بی بی اور

انکے اکلوتے بیٹے ذیشان رضا اس دہشت گردی کی زد میں آئیں۔ بہنوئی کا کہنا ہے اپنوں کی شہادت ناقابل یقین ہے۔بہن مریم گل کی تو جیسے زندگی کے رنگ ہی اڑ گئے۔ بھائی استاد بھی تھا اور قابل مکینکل انجینئر بھی۔ ذیشان پانچ سال سے نیوزی لینڈ میں تھے جبکہ رشتہ داروں کے مطابق ڈیڑھ ماہ پہلے والدین منتقل ہوئے تھے۔ کیا خبر تھی کہ ذیشان والدین سمیت موت سے جاملے گا، گھر پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…