سابق ممبراسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے خودکشی کیوں کی؟میڈیاپر نیب کی خبر چلنے کے بعد آخری رات اہل خانہ سے کیا کہا؟ افسوسناک انکشافات

15  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اسد منیر کے خلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دی گئی تھی،

ان پر نیب نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایف 11 میں پلاٹ بحال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔خاندانی ذرائع کے مطابق اسد منیر گزشتہ روز سے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر کافی پریشان تھے اور خاندانی ذرائع نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ اسد منیر نے کہا تھا کہ یہ نیب میرا پیچھا کیوں نہیں چھوڑتا؟دوسری جانب بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کے اہلخانہ نے اسلام آباد انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم نہ کرانے کی درخواست کی جسے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے منظور کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے نیب کی تفتیش سے مبینہ طور پر تنگ آکر تذلیل و تحقیر سے بچنے کیلئے خودکشی کی جس سے قبل انہوں نے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا۔بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی خود کشی کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ان کے مبینہ الوداعی نوٹ میں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس امید پر جان دے رہا ہوں کہ اس نظام میں مثبت تبدیلیاں لائی جائیں گی۔انہوں نے خودکشی سے قبل لکھے گئے خط میں کہا کہ نا اہل لوگ احتساب کے نام پر لوگوں کی زندگیوں اور عزتوں سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی لاش ڈپلومیٹک انکلیو میں ان کے فلیٹ پر پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…