اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی چھوڑ دی یا نہیں؟ زیر گردش ٹوئٹس کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

13  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (آن لا ئن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی چھوڑنے کا کو ئی ارادہ نہیں جعلی ٹوئٹ مجھ سے منسوب کیا گیا ، کبھی نہیں کہا کہ بلاول بھٹو کو نواز شریف سے نہیں ملنا چاہیے ، پیپلز پارٹی کا یہ ظرف تھا نو از شریف سے جیل میں ملے جبکہ نو از شریف نے جیل میں آصف علی زرداری کو تکلیف پہنچائی۔

نو از شریف خود علا ج نہیں کرانا چاہتے ،دی رئیل اعتزاز احسن کے نا م سے میر ا واحد ٹوئٹر اکائونٹ ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے بدھ کے روز اسلا م آباد میں صحا فیو ں سے گفتگو میں کیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سندھ میں علاج کی پیشکش بھی کی ہے یہاں دل کا اسٹیٹ آف دی آرٹ علاج ہے وہاں بھی علاج کروایا جا سکتا ہے مگر نواز شریف خود اعتراض کر رہے ہیں اور علاج کروانے سے اجتناب کر رہے ہیں لہٰذا انہیں اگر کچھ ہو تو ذمہ داری نواز شریف پر ہی ہے۔ انہو ں نے اپنی پارٹی کو نواز شریف سے محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہو ئے کہا کہ میرا پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اختلافات ہوتے ہیں لیکن میں پارٹی نہیں چھوڑ رہا۔پیپلزپارٹی میرا خا ندا ن ہے اور خاندان کو کبھی نہیں چھو ڑ سکتا۔پارٹی کارکن تذبذب میں ہیں، یہ ظرف ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملے آصف علی زرداری حراست میں تھے تو انہیں اذیتیں پہنچائی گئیں لیکن جب نواز شریف مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پڑتے ہیں اور جب یہ کھڑے ہو جائیں تو گلے پڑتے ہیں نواز شریف کی جانب سے محتاط رہنا چاہئیے جبکہ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ آصف زرداری کو سڑکو ں پر گھسیٹیں گے ۔

پیٹ پھا ڑ کر رقم باہر نکا لیں گے مگر بلا ول نے کہا کہ میا ں صاحب کے حوصلے بلند ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو مرضی کے اسپتال سے علاج کروانے کی پیشکش کی ہے لیکن وہ خود علاج کروانے کو تیار نہیں ہیں ہم نے بھی ان کو سندھ سے علاج کروانے کی پیشکش کی مگر وہ خو د اجتنا ب کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ گزشتہ 2روز سے بہت سارے بیا نا ت اور ٹوئٹس آئے اور جعلی ٹوئٹس مجھ سے منسوب کیے گئے میں نے گزشتہ سال ایسے معاملا ت کو دیکھنے کے لئے اپنا ٹوئٹر اکا ئونٹ بنا یا ۔ دی رئیل اعتزاز احسن کے نا م سے میر ا واحد ٹوئٹر اکائونٹ ہے اس کے علا وہ کو ئی نہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…