میگا منی لانڈرنگ کیس،عدالت کی جانب سےآصف زرداری اور فریال تالپور کو بڑا ریلیف فراہم

5  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی)بینکنگ کورٹ نے سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی،بینکنگ کورٹ کی جانب سے ملزمان کو کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی نقول فراہم کردی گئیں۔منگل کوکراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔فاروق ایچ نائیک نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہیں، عدم حاضری پرسماعت ملتوی کی جائے۔ تاہم فریال تالپور دیگر ملزمان انور مجید ، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہ رضاعدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔ ملیر جیل پولیس نے انور مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ انور مجید کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے منع کیا ہے، ڈاکٹرز نے انور مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دیا ہے۔دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے کیس میں ہونے والی پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ۔دوسری جانب نیب نے جعلی بینک بینک اکائونٹس کو اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ نیب حکام کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے 7 جنوری 2019 کو کیس ایف آئی اے سے نیب منتقل کرنے کا حکم دیا تھا لہذا تمام دستاویزات اور شواہد فوری طور پر نیب کے حوالے کیے جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جے آئی ٹی کے تمام ممبران نیب کی معاونت کریں۔

تحقیقات کے دوران جے آئی ٹی نے جعلی اکائونٹ سے متعلق شواہد اکٹھے کئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کو کراچی سے نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ملزمان کے وکلا نے کہا کہ ہمیں نیب کی جانب سے کیس منتقل کرنے کی درخواست کی نقول نہیں ملیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ جو ملزمان عدالت میں ہیں انہیں ابھی نیب کی درخواست کی نقول فراہم کی جائیں۔بعدازاںملزمان کو کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی نقول فراہم کردیں۔ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست کی نقول حاصل کیں۔

معاون وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حسین لوائی کے وکیل شوکت حیات 7 مارچ تک چھٹیوں پر ہیں۔وکیل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسلم مسعود اسلام آباد میں ہماری حراست میں ہیں، 7 مارچ کو ریمانڈ کی مدت ختم ہوگی۔ملزمان کے وکلاء کی جانب سے سماعت 12 مارچ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی جس کی مخالفت میں ایف آئی اے اور نیب نے عدالت سے سماعت 7مارچ تک سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔منی لانڈرنگ مقدمے میں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجید کو اڈیالہ جیل سے بینکنگ کورٹ میں پیش کیا گیا جبکہ تفتیشی افسر نے کیس میں پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا۔تفتیشی افسر مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بینکنگ کورٹ میں جمع کرائیں گے۔منی لانڈرنگ مقدمے میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پرہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…