ملک کے نازک حالات کی وجہ سے ابھی تک چپ ہیں ورنہ حکومت کو مشکل میں ڈالنے کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں‘آصف زرداری کا انتباہ

4  مارچ‬‮  2019

لاہور (ا ین این آئی) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے نازک حالات کی وجہ سے ابھی تک چپ ہیں ورنہ حکومت کو مشکل میں ڈالنے کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں ،موجودہ وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق غصب کر رہی ہے، سندھ اور بلوچستان کے مالی وسائل نہیں دیئے جا رہے ،پنجاب میں بھی اپوزیشن ارکان کو ایک نلکہ تک نہیں دیا جا رہا۔

پنجاب میں سیاست بدلے گی، قائدین عوام کے ساتھ رابطے بڑھائیں، میں خود بھی جلد جنوبی پنجاب سے دوروں کا آغاز کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات کرنیوالوں میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ،سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ شامل تھے ۔اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال، پنجاب کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق غصب کر رہی ہے، وفاق سندھ اور بلوچستان کے مالی وسائل نہیں دے رہا، مجھے پتہ ہے کہ پنجاب میں بھی اپوزیشن ارکان کو ایک نلکہ تک نہیں دیا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے اس لئے ابھی ہم چپ ہیں، سیاست کرنے پر آئیں تو بہت اچھا کھیل سکتے ہیں، ملکی حالات اجازت نہیں دے رہے کہ پارٹی سیاست کریں، حالات اجازت دیتے تو حکومت کو مشکل میں ڈالنے کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملکی سلامتی کیلئے قربانی دی اب بھی دیں گے ، پنجاب میں سیاست بدلے گی، قائدین عوام کے ساتھ رابطے بڑھائیں، میں خود بھی جلد جنوبی پنجاب سے پنجاب کے دورے کا آغاز کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پنجاب لاہور میں او آئی سی کی سالگرہ پر مبارکباد کی مستحق ہے، پنجاب اسمبلی میں ہماری تعداد کم سہی مگر آواز توانا ہے۔علاوہ ازیں سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہائوس میں ذکاء اشرف نے اہلخانہ کے ہمراہ ملاقات کی ۔اس موقع پر مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…