بھارتی طیارے گرانے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے ،ملک پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

27  فروری‬‮  2019

اسلام آباد /راولپنڈی /لاہور /کراچی /پشاور /کوئٹہ /گلگت (این این آئی) پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے دو طیارے گرانے پر آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے نعرے لگائے ، آزادکشمیرپاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ شہریوں نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ، پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہمیں بارڈر پر بھیجا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار طلبہ نے کثیر تعداد میں ریلی نکالی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واضح کیا کہ وطن عزیز کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ادھر اوکاڑہ میں بھی پاک فوج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر اسکول کے طالب علموں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ملی نغمے گا کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ساہیوال میں سینکڑوں طلبا اور اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج زندہ آباد کے نعرے لگائے، طلبا نے کہا کہ بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا آج انجام دیکھ لیا، پاک فوج نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔لاہور کے مال روڈ پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد باہر نکل آئی اور مال روڈ نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھا، شہریوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی، مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی۔ راجن پور میں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو جواب دینے پر شہریوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

جھنگ میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مقامی اسکول کے بچوں نے ریلی نکالی اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی، سرگودھا میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی۔ملتان میں پاکستان ایئر فورس کی جانب سے بہارت کو دن کی روشنی میں منہ توڑ جواب دینے پر ریلی نکالی گئی، شرکا نے پاک افواج کے حق میں نعرے بازی کی اور ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا۔

سرگودھا میں بھی بھارتی طیارے گرائے جانے کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، شہریوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، ہمیں بھی بارڈر پر بھیجا جائے، پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو معلوم نہیں اس نے قوم کو للکارا ہے۔حیدرآباد میں ہندو برادری کے مرد، خواتین اور بچوں نے پاک فوج کی حمایت اور انڈیا کے خلاف نعرے بازی بھی کی، صدر کے علاقے میں رہائش پذیر ہندو برادری نے خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔

ادھر پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کو کرارا جواب دینے پر آزادکشمیرپاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ضلع بھمبرمیں سیکڑوں افراد نے یو این او آفس کا گھیراؤ کیا اور بھارتی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے بارڈر کی طرف مارچ کیا۔دوسری جانب بارڈرکی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرضلع بھمبرکے تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…