پرویز مشرف کا بھارت پر 8 بم گرانے کا مشورہ

27  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی )سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے چار کی بجائے آٹھ بم گرانے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت کو واضح طور پر بتانا چاہئے کہ پاکستان اپنی پوری طاقت کا استعمال کرے گا اگر یہ نہ کیا گیا تو بھارت اپنے عزائم سے باز نہیں آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ہزار فیصد بھارتی حملے کا جواب دینا چاہئے۔اپنا دفاع مضبوط رکھیں اور جہاں مار سکتے ہیں اس کی بھرپور تیاری رکھیں۔اگر ہماری تیاری رہی تو پھر بھارت حملے کا سوچے گا بھی نہیں۔اگر بھارت بار بارحملہ کرے گا تو یہ رد عمل بھی آئے گا۔ہمیںبھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا۔بھارت ہوش کے ناخن لے کہیں پاکستان کو ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے پڑ جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حملے کے لیے آنے والے بھارتی طیاروں کو مارگرانا چاہئے تھا۔گذشتہ روز بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے بھارتی دراندازی پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی بھارتی عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں، جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں توایسے حالات پیداکیے جاتے ہیں۔ ایک بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ منصوبہ بندی کی جائے کہ بھارت کو کس جگہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے ،اپنی تیاری رکھنی چاہیے، بھارت دراندازی کرے تو ہمیں بھی کرنی چاہیے، ہمارے پاس ردعمل کے لیے فورس تیار رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی 5 ریاستوں میں بی جیپی کوحال ہی میں شکست ہوئی ہے، جب بھی بھارت میں انتخابات ہوتے ہیں تو پاکستان کو نشانہ بنایاجاتا ہے، ممبئی حملہ بھی بھارت نے خود کرایا تھا۔سابق صدر نے کہا کہ ایل او سی پر اگر وہ ہمیںنقصان پہنچا سکتے ہیں توہم بھی پہنچاسکتے ہیں، پاک فضائیہ کارسپانس ٹائم بہترین ہے، مزید بہتر ہوناچاہیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…