’’امریکہ کی گود میں بیٹھ کر جوہم نے چوسا وہ اب انڈیا چوس لے‘‘ شیخ رشید نے بھارتی ٹی وی پر بیٹھ کر مودی سرکار کی دھلائی کر دی

24  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مودی سرکار کو کھری کھری سنا دیں۔شیخ رشید نے بھارتی اینکر کے ہر سوال کا ایسا جواب دیا کہ وہ بھی منہ دیکھتا رہ گیا۔بھارتی اینکر نے کہا کہ پہلے پاکستان امریکہ کی گود میں بیٹھا تھا اور اب بھارت اور امریکہ کی تو دوستی ہو گئی ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آپ کے سوال سے متفق ہوں اب ہماری جگہ آپ امریکہ کی گود میں بیٹھ گئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم امریکہ کی گود میں بہت عرصہ بیٹھے رہے ،ہم امریکہ کی گود میں بیٹھ کر جو چوستے رہے اب آپ چوس لیں،اب آپ بھی اس کا ذائقہ چکھ لیں۔ بھارتی اینکر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پوری دنیا کھڑی ہے۔جس میں امریکہ کے علاوہ جاپان ،ساؤتھ کوریا،نیوزی لینڈ،آسڑیلیا سمیت کئی ملک شامل ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ساری دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے تو آپ کو مبارک ہو۔اس تمام صورتحال میں پاکستان کے ساتھ بس چین تھا لیکن چین نے بھی دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے خلاف بیان دے دیا اور کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد گروپوں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے تو شیخ رشید نے کہا کہ آپ چین کے اس بیان کے نیچے عمران خان کے بھی دستخط سمجھیں۔

جس کے بعد بھارتی اینکر نے کہا کہ صرف بھارت ہی پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات نہیں لگا رہا بلکہ آپ کے تین ہمسایہ ممالک بھی یہی الزام لگا رہے ہیں جن میں ایران بھی شامل ہے۔جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں 6 تاریخ کو ایران جا رہا ہوں اور میں وزیراعظم عمران خان کا پیغام لے کر ایران جاؤں گا،

ایران اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہیں۔معمولی کشیدگی کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری فوجیں آمنے سامنے ہیں۔جب کہ افغانستان کی بات کریں تو آدھے افغانی تو پاکستان میں بیٹھے ہیں۔ہم نے خود دہشت گرد پکڑ کر افغانستان کو دئیے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مودی سرکار ووٹوں کی بھوکی ہے۔جب اینکر نے پاکستانی سیاست کی بات کی تو شیخ رشید نے کہا کہ آپ کے ملک میں الیکشن ہونے جا رہا ہے آپ کے ہاں مسلمان ووٹ دینے پر مجبور تو ہو رہا ہے لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ آپکے اندر سے کئی پاکستانی بن جائیں جہاں جہاں مسلمانوں کے علاقے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…