فواد چوہدری نیب ہیں، ایف آئی اے ہیں یا عدالت ہیں؟ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نےسوشل میڈیا پر کریک ڈائون کی مخالفت کر دی

14  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر کریک ڈائون کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اطلاعات نیب ہیں، ایف آئی اے ہیں یا عدالت ہیں؟یکطرفہ احتساب کے بجائے اداروں کو مضبوط کریں،ہر معاملے پر ٹوئٹ کرنے والے فواد چوہدری علیمہ خان کے معاملہ پر ٹوئٹ کیوں نہیں کرتے؟سب سے زیادہ مقدمات تو خود تحریک انصاف کے لوگوں پر بنیں گے۔

سائبر کرائم سے متعلق قوانین کی موجودگی میں نیا ادارہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ حکومت انصاف کے نام پر ناانصافی کر رہی ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ آپ کون ہیں کہ کریک ڈاؤن اور گرفتاریاں کریں گے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ وزیر اطلاعات نیب ہیں، ایف آئی اے ہیں یا عدالت ہیں؟سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ یکطرفہ احتساب کے بجائے اداروں کو مضبوط کریں۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے حکومت کو انتباہ جاری کر تے ہوئے کہاکہ کل یہ کام آپ کے ساتھ ہوگا تو لگ پتہ جائے گا، مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہر معاملے پر ٹوئٹ کرنے والے فواد چوہدری علیمہ خان کے معاملہ پر ٹوئٹ کیوں نہیں کرتے؟سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ وزیر اطلاعات بنی گالہ کی غیر قانونی تعمیرات پر بات کیوں نہیں کرتے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ غریبوں کے مکانات گرانے والے بنی گالہ کیوں نہیں گراتے ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بنی گالہ کے معاملہ پر آپ کا منہ اور ٹوئٹ دونوں خاموش رہتے ہیں ۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ رشوت لے کر انصاف دینے والے انصاف دینے کی باتیں نہ کریں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی چیئرپرسن اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے سو شل میڈیا کے خلاف کریک ڈائون کی مخالفت کرتے ہوئے کہ اکہ آزادی اظہار رائے کے خلاف کریک ڈائون کی کوئی منطق نہیں بنتی۔سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ لوگوں کی آواز نہ بند کریں انہیں بولنے دیں۔سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ اس طرح کی بات تحریک انصاف کی جانب سے آنا حیرانگی کی بات ہے۔

سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ تحریک انصاف نے ماضی میں سوشل میڈیا کو سیاسی مخالفین کے خلاف بدزبانی کے لیے استعمال کیا۔سینیٹرروبینہ خالد نے کہا کہ سب سے زیادہ مقدمات تو خود تحریک انصاف کے لوگوں پر بنیں گے۔سینیٹرروبینہ خالد نے کہا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے موجود قوانین کو ہی موثر بنایا جائے۔سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ سائبر کرائم سے متعلق قوانین کی موجودگی میں نیا ادارہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔سینیٹرروبینہ خالدنے کہ اکہ الگ سے محکمہ بنانے کا الگ سے خرچہ ہوگا۔سینیٹرروبینہ خالدنے کہاکہ حکومت نے کریک ڈائون کرنا ہے تو منشیات کے خلاف کرے۔سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ ہماری نئی نسل منشیات سے تباہ ہورہی ہے۔سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم کو روکنے کے لیے کریک ڈائون کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…