آئی ایم ایف سے ہونے والابیل آؤٹ پیکیج کامعاہدہ،عوام پر کتنے ارب کے ٹیکسوں کا بوجھ پڑے گا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

12  فروری‬‮  2019

کراچی(این این آئی) اپریل2019 میں حکومت کے انٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف) سے ہونے والے بیل آؤٹ پیکیج کے معاہدے کے تناظرمیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) پرٹیکس آمدنی میں اضافے کے ذریعہ190ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کوختم کرنے کازبردست دباؤ آگیاہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط میں اہم ترین شرط حکومت کے بے لگام اخراجات میں کمی کے ساتھ ایف بی آر کی ٹیکس آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخزانہ اسد عمر ایف بی آر کی ناقص کارکردگی سے خاصے برہم ہیں جس کے باعث ایف بی آر کی قیادت نے حکومت کی پالیسی کے تحت تاجر برادری کو چھاپے مارنے اور دیگر ہتھکنڈوں سے ہراساں کرنے کی بجائے انہیں آسانیاں فراہم کرنے کی پالیسی اختیار کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکسوں کی بنیاد مضبوط کرنے اور نئے ٹیکس دہندگان کوٹیکس نیٹ میں راغب کرنے کی غرض سے ملک گیرمہم کی حکمت عملی وضع کرلی ہے جس کے تحت ٹیکس پالیسیوں میں دخل اندازی کی بجائے مقررہ اہداف کے مطابق ٹیکس آمدنی وصولی پرتمام ترتوجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کی ٹیمیں بڑے شہروں میں آئندہ ہفتے سے گھرگھر جا کر معلومات حاصل کریں گی جس سے ٹیکس دائرے میں وسعت کے ساتھ ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا۔  اپریل2019 میں حکومت کے انٹرنیشنل مانٹری فنڈ  سے ہونے والے بیل آؤٹ پیکیج کے معاہدے کے تناظرمیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو پرٹیکس آمدنی میں اضافے کے ذریعہ190ارب روپے سے زائد کے شارٹ فال کوختم کرنے کازبردست دباؤ آگیاہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط میں اہم ترین شرط حکومت کے بے لگام اخراجات میں کمی کے ساتھ ایف بی آر کی ٹیکس آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…