پاکستان کے اہم شہر میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ،4پولیس اہلکار شہید ‘ایس ایچ او سمیت تین افرادزخمی ،بھاری نفری طلب، ہنگامی صورتحال

12  فروری‬‮  2019

ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی)ماہڑہ کے قریب ڈالہ اورموٹرسائیکلوں پرسوار دہشت گروں کی تھانہ پروا کی پولیس موبائل پرفائرنگ ‘4پولیس اہلکار شہید ‘ایس ایچ او سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ‘اطلاع پر پاک فوج اورپولیس کے اعلیٰ افسران پولیس نفری کے موقع پر پہنچ گئے‘ریسکیو1122کی دوایمبولینسزنے موقع پر پہنچ کر شہداء اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروا کی حدودمیں پرواتھانہ کی پولیس موبائل ماہڑہ میں اباسین پٹرول پمپ کے قریب سے گزررہی تھی جس میں تھانہ پروا کے ایس ایچ او طاہر نواز سمیت پولیس اہلکار سوارتھے ۔ موبائل پولیس پر ڈالہ اورموٹرسائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کر دی ۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے دوران موبائل ڈرائیور جاوید ، ڈی ایف سی میر باز اورکانسٹیبلان سرفرازاورمحمدآصف شہید ہوگئے جب کہ ایس ایچ او پرواطاہر نوازسمیت دوراہگیرحمیدولد غلام رسول اوریاسین ولد اللہ بخش زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اوردہشت گردوں کے درمیان آدھاگھنٹہ مقابلہ ہوا ۔ واقعہ کے بعد دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے ڈالہ اورموٹرسائیکلوں پر فرارہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر پاک فوج کے نوجوان اورپولیس کے اعلیٰ افسران بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ۔ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122عرفان مروت کی ہدایت پر ریسکیو1122کی دوایمبولینسز نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں اورشہداء کو ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمی ایس ایچ او طاہر نواز کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ ماہڑہ کے قریب ڈالہ اورموٹرسائیکلوں پرسوار دہشت گروں کی تھانہ پروا کی پولیس موبائل پرفائرنگ ‘4پولیس اہلکار شہید ‘ایس ایچ او سمیت تین افرادزخمی ہوگئے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…