’’سپیکر نے بہت غلط کام کیا‘‘اختلافات کھل کرسامنے آگئے،شیخ رشید سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف پھٹ پڑے، سنگین الزامات عائد

8  فروری‬‮  2019

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ اسد قیصر کو میری پی اے سی میں شمولیت روکنے کا کوئی صوابدیدی اختیار نہیں ‘ اسپیکر نے بہت غلط کام کیا ‘خان صاحب کی وجہ سے خاموش ہوں ‘پی اے سی میں شہباز شریف کسی صورت پسند نہیں‘شریف خاندان کی سیاست قطری سے شروع ہو کر پتھری پر ختم ہو جا تی ہے‘آئندہ ریلو ئے بجٹ خود تیا ر کر کے پا رلیمنٹ سے منظور کر ائیں گے۔

جمعہ کے روز ریلو ئے ورکرز سے خطاب کر تے ہو ئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلو ئے کے ہر مز دور کو وزیراعظم عمرا ن خان کی جا نب سے 3ہزار روپے دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا کہ آئیندہ سے کو ئی مسافر ٹرین امپورٹ نہیں کر ینگے ساری ٹرینیں پاکستان میں ہی تیا ر ہو نگی میں نے ابھی تک ایک روپے کی چیز نہیں خریدی بلکہ ریلو ئے ک ے مزدورں نے ٹرینیں چلا ئی ہے اب ریلو ے پو لیس کی تنخواہ بھی پنجاب پو لیس کے برابر کر نا چاہتا ہو ں بلکہ ریلو ئے کا بجٹ بھی خود تیا ر کر کے پا رلیمنٹ سے منظور کر ائیں گے ۔ انہو ں نے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شہبازشریف کسی صورت پسند نہیں ہے ، اگلے پیر تک شہبازشریف کا فیصلہ نہ ہوا تو میں خاموش نہیں رہوں گا ، سپیکر بادشاہ آدمی ہے ، سپیکر کا کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکے ، یہ پارٹی لیڈر کا حق ہے وہ کسے کمیٹی میں شامل کرتا ہے اور اسپیکر کا کوئی اختیار نہیں کہ وہ شہبازشریف کو ریمانڈ میں بلائے ، سپیکر صاحب آپ نے یہ بہت غلط کام کیا ہے ، میں پاکستان کا سینئر پارلیمنٹرین ہون اور عمران خان کی وجہ سے خاموش ہوں ، مجھے وزارت کی کوئی فکر نہیں ہے اور فکر ہے تو صرف غریب عوام کی ہے جس کے ساتھ عمرا ن خان نے وعدے کیے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مجھے یقین ہو گیاہے کہ عمران خان کے پاس ڈھیل ہے نہ ہی ڈیل ہے صرف اند ر کر نے کا دھکا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ وزیراعظم 11 فروری کوتھل ایکسپریس کاافتتاح کریں گے، پاکستان میں ریلوے کاجال بچھادوں گا، 12 فروری سے ریلوے ٹریکس کی چیکنگ کروں گا، ریلوے میں مزدوروں کی تعداد دگنی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…