ایک اور بڑا قرضہ،آئی ایم ایف سے قرض لینے کے معاملات آخری مراحل میں داخل ، وزیر خزانہ اسد عمر نے حیرت انگیزاعلان کردیا

8  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن ) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام صرف ڈالرز حاصل کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ پروگرام ملنے سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں آسانی ہو گی۔ اسد عمرکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض فراہمی کے لیے ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے تاہم دونوں پھر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ اختلاف میں کمی ضرور ہوئی ہے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکے ہیں۔ وزارت خزانہ کے حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موسم بہار میں آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ اجلاس سے پہلے معاملات طے ہوجائیں گے۔ترجمان وزرت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق آئی ایم ایف پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کو پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں تاہم اچھا پروگرام ملتے ہی معاہدہ کرلیا جائے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے بتایاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام صرف ڈالرز کے حصول کیلئے نہیں لے رہے بلکہ آئی ایم ایف کا پروگرام ملنے سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں آسانی ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، کوشش ہے جلد سے جلد یہ معاہدہ ہوجائے لیکن چاہتے ہیں کہ جلدی میں ایسا معاہدہ نہ ہو جو معیشت اور عوام کی بہتری میں نہ ہو۔واضح رہے کہ مالی امداد کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 7 نومبر سے 20 نومبر تک ہوا جو کہ بے نتیجہ رہا تھا۔  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام صرف ڈالرز حاصل کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ پروگرام ملنے سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں آسانی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…