حکومت کا دوسراضمنی بجٹ ،معیشت پر کیا اثرات پڑیں گے؟عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بڑی پیش گوئی کردی

31  جنوری‬‮  2019

کراچی(این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے منی بجٹ کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ منی بجٹ برآمدات میں اضافے اور مینو فیکچرنگ سیکٹر میں بہتری کا باعث بنے گا، بجٹ میں درآمدات کامتبادل فراہم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے،

رپورٹ میں موڈیز نے منی بجٹ کو مثبت قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا دوسراضمنی بجٹ برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گا اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لئے بھی بہترہوگا جبکہ منی بجٹ میں درآمدات کے متبادل فراہم اقدامات بھی شامل ہیں۔موڈیزنے کہاکہ منی بجٹ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی کاباعث بنے گا ، جس سے پاکستان کے بجٹ خسارہ میں کمی متوقع نہیں ہے اور جاری کھاتوں کا خسارہ رواں مالی سال کم ہونے کا امکان ہے، 2019 میں جاری کھاتوں کاخسارہ 4 اعشاریہ 7 فیصد رہیگا۔رپورٹ کے مطابق ضمنی بجٹ میں ٹیکس وصولی میں اضافے پر زور دیاگیا ہے، مالیاتی خسارے کے ہدف کا حصول ابھی بھی مشکل ہے، رواں سال کیلئے مالیاتی خسارے کا ہدف 5 اعشاریہ 1 فیصد رکھاگیا تھا تاہم رواں سال مالیاتی خسارہ 6فیصدتک رہنے کا امکان ہے جبکہ ٹیکس وصولی میں خاطرخواہ اضافے کا امکان نہیں۔آئی ایم ایف کے حوالے سے موڈیز نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف میں پروگرام پر مذاکرات جاری رہیں گے ،آئی ایم ایف سے قرضہ مالی معالات میں مزیداستحکام کا باعث بنیگا اور پروگرام معاشی اصلاحات فراہم کریگا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے منی بجٹ کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ منی بجٹ برآمدات میں اضافے اور مینو فیکچرنگ سیکٹر میں بہتری کا باعث بنے گا، بجٹ میں درآمدات کامتبادل فراہم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…