فیک اکاؤنٹ بنانے یا منع کرنے کے باوجود میسج کرنے پر کتنے سال کی سزا ہوسکتی ہے؟عوام کو خبر دار کردیا گیا

28  جنوری‬‮  2019

لاہور(وائس آف ایشیا)سائبر کرائم کے وکیل ذیشان ریاض نے کہا ہے کہ ہراسمنٹ جب سائبر اسپیس میں آ جاتی ہے تو اور بھی زیادہ خطرناک بن جاتی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سائبر کرائم کے وکیل ذیشان ریاض کا کہنا تھا کہ کسی سے بات کے دوران اگر سامنے والا میسج کرنے سے منع کر دے اور پھر بھی میسج کیا جائے تو یہ ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا تین سال قید ہے۔

جب کہ جعلی پروفائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب فیک پروفائلز بنانا لوگوں کا مشغلہ بن چکا ہے لیکن اس پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔کسی کی تصویر استعمال کرنا یا فیک اکاؤنٹ بنانے پر بھی تین سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے شکایات درج کروانے کے لیے سائبر ویجیلنس ڈویژن کا شعبہ قائم کر دیا گیا ہے۔تمام افراد ہراسمنٹ کے حوالے سے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ذیشان ریاض کا مزید کہنا تھا کہ سب سے خطرناک ہراسمنٹ یہ ہے کہ کوئی آپ کی تصویر یا ویڈیو کو فوٹو شاپ کر کے وائرل کر دے۔اس کیس میں آپ کو یہ پتہ ہی نہیں ہوتا ایسا کرنے والا کون ہے۔اس طرح کے کیسز کی وجہ سے طلاق کے بھی کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کی 4 ماہ میں 4 ہزار سے زائد درخواستیں سائبر کرائم سرکل کو موصول ہوئی ہیں، سوشل میڈیا ،انٹرنیٹ اور بینکنگ فراڈ کی شرح میں اضافہ ہوگیا ،4 ماہ میں سائبر کرائم سرکل لاہور کو 4 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔988 خواتین نے بھی ہراسگی اور بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف درخواستیں دیں،سوشل میڈیا پر بڑھتے کرائم نے سائبر کرائم سرکل لاہور کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ آن لائن ڈیٹا بیس اور سوفٹ ویئر بنانے کے بعد ان شکایات کے اندارج میں اضافہ ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…