سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے، جن لوگوں نے یہ منصوبہ ترتیب دیا تھا ان کے دل میں جوابدہی کا کوئی خوف نہیں تھا، سابق آئی جی موٹر وے کھل کر بول پڑے

20  جنوری‬‮  2019

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں جو سانحہ ہوا ہے اس پر ملک کے ہر شخص کا دل دکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیس نے بڑے اچھے کام کیے ہیں مگر ہر ادارے میں سزا اور جزا کا عمل ساتھ ساتھ چلتا ہے،

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ اچھا کام کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کو ہر کام کرنے کی آزادی دے دی جائے، ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں پیشہ ورانہ قابلیت کا بالکل مظاہر ہ نہیں کیا گیا، گاڑی کو روک کر خواتین اور بچوں کو الگ کیا جا سکتا تھا، سابق آئی جی نے کہا کہ جتنی بھی معلومات ملی ہیں، ان کے مطابق خلیل اور اس کا خاندان بالکل بے گناہ ہیں۔ جس طریقے سے ان کے ساتھ لوگوں نے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اس سے بھی ظاہر ہوتاہے کہ ان کا غلط لوگوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، دوسرا حکومت نے بھی امداد کا اعلان کر دیا ہے جب تک حکومت پر واضح نہ ہو تو کوئی حکومت اتنی جلدی امداد کا اعلان نہیں کرتی ہے، سابق آئی جی نے کہا کہ اس لیے اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لوگ بے گناہ تھے، ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ یہ واقعہ دیکھ کر لگتا ہے کہ جن لوگوں نے یہ منصوبہ بنایا تھا، ان کے دل میں احتساب اور جواب دہی کا کوئی خوف نہیں تھا۔ سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار چیمہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں جو سانحہ ہوا ہے اس پر ملک کے ہر شخص کا دل دکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیس نے بڑے اچھے کام کیے ہیں مگر ہر ادارے میں سزا اور جزا کا عمل ساتھ ساتھ چلتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ اچھا کام کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کو ہر کام کرنے کی آزادی دے دی جائے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…