ذرا نم ہوتو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔۔۔!!! پاکستانی طالبہ نے عرق گلاب سے کس بیماری کا علاج دریافت کر لیا؟پوری دنیا دنگ

  ہفتہ‬‮ 19 جنوری‬‮ 2019  |  12:10

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ کراچی کی طالبہ نے عرق گلاب سے کھانسی کا علاج دریافت کرلیا، جس پر مزید تجربات کئے جارہے ہیں اور اسے ٹیبلٹ یا شربت کی شکل میں لایاجائے گا۔روزنامہ امت  کے مطابق شعبہ فارمیسی کے استاد پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر کی زیر نگرانی طالبہ صفیہ عابدی نے اپنی پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کی، جس میں انہو ں نے عرقِ گلاب سے بلغمی اور خشک کھانسی ختم کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ ڈاکٹر اقبال اظہر کا کہنا تھا کہ جڑی بوٹیوں سے بنی ادویات کی اپنی افادیت ہے،پاکستان نباتات و معدنیات کیدولت سے مالا مال


ہے، ملک میں گلاب کثرت سے پیدا ہوتاہے اور اسکے عرق میں کئی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ صدیوں سے طبی خواص کی بنیاد پر عرق گلاب ہربل ادویات میں سر فہرست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیق میں پتہ چلاکہ عرقِ گلاب کا سادہ یا مرکب کی صورت میں استعمال کھانسی کیلئےبہت مفید ہےاِسے گولی یا شربت کی شکل میں لانے سے یہ عام آدمی کی پہنچ میں آجائے گی۔ ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عرق گلاب ہر قسم کےمضر اثرات سے پاک اور اس میں دیگر دوائیوں کی طرح غنودگی کا عنصر بھی موجود نہیں ۔

موضوعات:

loading...