پاکستانی ڈپٹی کمشنر کے پاس محل نما گھر، گاڑیاں،ملازمین کی فوج سرکاری پلاٹس اور پتا نہیں کیا کچھ مگر برطانیہ جس نے یہ نظام یہاں رائج کیا اسکا ڈپٹی کمشنر کیسےزندگی بسر کرتا ہے؟ فرق جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے

11  جنوری‬‮  2019

اسلا آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کالم نگار منصور آفاق اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ مجھے پنجاب کےایک سابق گورنر یاد آرہے ہیں جنہوں نے بیورو کریسی کے مقابلے میں ’’اللہ کریسی ‘‘ کی اصطلاح کو پروموٹ کیا تھا۔ کوئی جب ان کے پاس کسی کام کےلئے آتا تھا تو وہ دعا کےلئے ہاتھ اٹھا کر کہتے تھے ’’اللہ کریسی ‘‘۔ بیورو کریسی فرانسیسی زبان کے الفاظ ہیں۔

بیورو کامطلب دفتر ہے اور کریسی کچھ کرنے کو یعنی نظام کو کہتے ہیں۔ عجیب اتفاق ہے کہ لفظ ’’کریسی‘‘ کا مفہوم سرائیکی میں بھی یہی ’’کام کرنے‘‘ کا ہے۔ نپولین کے دور میں فرانس میں یہ اصطلاح وضع ہوئی تھی اس کا مطلب ’’سول سروس‘‘ یعنی نوکر شاہی تھا۔جمہوریت میں اِس نوکر شاہی کے نظام کو پنپنے کا بہت موقع ملا۔ جو بھی جمہوری حکومت آتی تھی وہ چار یا پانچ سال کےلئے ہوتی تھی اوربیوروکریسی موجود رہتی تھی۔ یوں اصل اقتدار ہمیشہ انہی کے پاس رہتا تھا۔ امریکہ اور برطانیہ نےاپنے اپنے انداز میں اس بیوروکریسی سے نجات حاصل کی۔ وہاں وقت کے ساتھ ساتھ اقتدار زیادہ سے زیادہ عوامی نمائندوں کے ہاتھوں میں منتقل کیا گیا مگر ہم پاکستان میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں لا سکے۔ پرویز مشرف نے اپنے دور میں اس کام کا آغاز کیا تھا مگر اس کے جاتے ہی دفتری بابوئوں نے پھر سارا کچھ واپس لےلیا۔ یہ نظام انگریزوں نے بر صغیر کےلوگوں کےلئے ترتیب دیا تھا۔ غلاموں کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کےلئے ایک نظام بنایا گیا تھا۔ انگریز چلے گئے مگر کالے انگریز ابھی تک ہم پر مسلط ہیں۔ ذرا غور کیجئے ہم جسے ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں برطانیہ میں وہ شہر کی کونسل کا چیف ایگزیکٹو ہوتا ہے۔ اُسے اس ملازمت پر شہر کے منتخب شدہ کونسلر رکھتے ہیں اور وہ اسے کسی وقت فارغ بھی کر سکتے ہیں۔ ہمارے ہاں ہر ڈپٹی کمشنر کو رہائش کےلئے

ایک بہت بڑا گھر ملتا ہے۔ وہاں چیف ایگزیکٹو رہنے کےلئے خود کرائے پر گھر لیتا ہے اور کرایہ وہ اپنی تنخواہ سے دیتا ہے۔ کونسل اسے کوئی گاڑی بھی نہیں دیتی۔ وہ اپنی گاڑی پر دفتر آتا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے اوپرکوئی عہدہ دار بھی نہیں ہوتا کوئی کمشنر نہیں ہوتا، کوئی ایڈیشنل کمشنر بھی نہیں ہوتا۔ وہ کونسلرز کے سواکسی کوجواب دہ نہیں ہوتا۔ وہ کسی منسٹر کے استقبال کےلئے

موجود نہیں ہوتا۔ اسے کسی پرائم منسٹر کے جلسے کا اہتمام نہیں کرنا پڑتا۔ اسے کوئی ہائوس آف کامن کا ممبر جاکر یہ نہیں کہہ سکتا کہ فلاں شخص کا تبادلہ فلاں علاقے میں کردو۔ اس کی پہلی اور آخری ذمہ داری یہی ہوتی ہے کہ اس کے شہر میں جو لوگ موجود ہیں انہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں حاصل ہوں۔پاکستان میں بیورو کریٹس کوجتنی سہولتیں حاصل ہیں دنیا کے کسی اور معاشرہ میں

اُس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ ابھی پچھلے سال پنجاب میں بیوروکریٹس اور ایم پی ایز کے علاج معالجے کےلئے پانچ کروڑ روپے کا ایک فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ پتا نہیں اُس کا کیا ہوا مگرجس ملک میں غریب کےلئے دوا میسر نہ ہووہاں بیوروکریٹس کےلئے ایسے فنڈز کا قیام کسی مذاق سے کم نہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ نئے پاکستان میں کوئی بیورو کریٹ ملک سے باہر جا کر

علاج نہیں کرائے گا مگر ابھی اس سلسلے میں کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔ گزشتہ حکومتوں میں بیورو کریٹس کے غیر ملک میں علاج پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ایک جائزہ کے مطابق بیس، اکیس اور بائیس گریڈ کے ساٹھ فیصد افسران کے بچے مغربی ممالک میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں یا کررہے ہیں۔ ڈیڑھ، دو لاکھ تنخواہ میں یہ کیسے ممکن ہوجاتا ہے؟ بیوروکریٹس کو جو مراعات حاصل ہیں

ان کی تفصیل بھی حیرت انگیز ہے۔ گاڑیاں، پٹرول، ملازمین کی فوج ظفر موج، سرکاری پلاٹس اور پتا نہیں کیا کیا کچھ، قانونی طور پر۔ مگر ان تمام مراعات کے ہوتے بھی وہ اپنے بچوں کو بیرونِ ملک تعلیم نہیں دلا سکتے کیونکہ وہ بہت زیادہ مہنگی ہے۔ خاص طور پر مغربی ممالک میں جہاں ہمارا ڈیڑھ لاکھ روپیہ جب پہنچتا ہے تووہاں کے ہزار، گیارہ سو میںبدل جا تا ہے لیکن اصل معاملہ اس وقت یہ ہے کہ بیورو کریٹس کے اثاثے اِن مراعات سے کہیں زیادہ نکل رہے ہیں یعنی مبینہ طور پر وہ تمام غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی دولت سے بنائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…