ملک میں گزشتہ اڑھائی ماہ میں 73 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری، سب سے زیادہ چوری کس صوبے میں ہوتی ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

6  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں گزشتہ اڑھائی ماہ کے عرصہ کے دوران 73 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کی گئی جس میں سے 16 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ بجلی چوری میں پنجاب پہلے نمبر پر سندھ دوسرے ‘ کے پی کے تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے۔ بجلی چوری کے خلاف ملک بھر میں 11 ہزار 356 ایف ائی آر درج کی گئیں 550 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ۔

آن لائن کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوری کیخلاف مہم کے دوران پتہ چلا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی چوری کی گئی ہے پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف ایک ہزار 640 ایف آئی ار درج کی گئیں جس کے تحت 407 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 4 کروڑ 36 لاکھ 42 ہزار 210 یونٹ بجلی چوری کی گئی جو 69 کروڑ 45 لاکھ 73 ہزار 773 روپے کی بنتی ہے اسمیں سے محکمے نے دس کروڑ 479 لاکھ 42 ہزار 173 روپے کی ریکوری ہے ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی لاہور میں چوری کی گئی جو تیس کروڑ اٹھارہ لاکھ 74 ہزار 936 روپے کی ہے جس میں سے محکمے نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کمپین کے دوران لاہور سے ایک کروڑ 63 لاکھ 47 ہزار 125 روپے کی ریکوری کی ہے ۔ کے پی کے میں بجلی چوری کے خلاف 633 ایف آئی آر زدرج کی گئیں جس کے تحت 114 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ایک کروڑ 64 لاکھ 51 ہزار 729 روپے کی بجلی چوری کی گئی محکمے کی بجلی چوری کی روک تھام میں چار کروڑ دس لاکھ 69 ہزار 63 روپے کی ریکوری کی گئی ہے سندھ میں بجلی کے خلاف کارروائی کے دوران 51 ایف آئی آر درج کی گئیں 7 لوگ گرفتار ہوئے ایک کروڑ 53 لاکھ 8 ہزار 603 روپے کی بجلی چوری کی گئی جس میں سے محکمے کی طرف سے کارروائی کے دوران ایک کروڑ بارہ لاکھ انچاس ہزار پانچ سو اکسٹھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

بلوچستان میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران گزشتہ اڑھائی ماہ میں 32 ایف آئی آر زدرج کی گئیں۔ جس کے تحت 22 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 86 لاکھ 99 ہزار 442 روپے کی بجلی چوری کی گئی جس میں سے کارروائی کے دوران 51 لاکھ 49 ہزار 821 روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ ملک میں بجلی چوروں کے خلاف گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران 21 ہزار 475 کیسز اس میں سے بڑے کیس 286 ہیں ان کیسز کے خلاف پندرہ ہزار 746 کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس میں سے 11 ہزار 356 ایف آئی آر زدرج کی گئی ہیں 550 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…