ملک کے اکثر شہروں میں گھنے بادلوں کا راج ،بارشوں کا آغاز کس دن سے ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

1  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این) ملک کے بالائی علاقوں میں منگل کے روز گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں اور محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں صبح کے وقت گھنے بادل چھائے رہے تاہم سردی کی شدت میں قدرے کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی رہا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھند پڑنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ حافظ آباد، سمندری روڈ اور گردونواح میں حد نگاہ کم ہوکر صرف 10 میٹر رہ گئی جس سے اہم شاہراہوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔لاہور میں دھند کی شدت میں کمی آئی ہے تاہم سردی برقرار اور محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔بلوچستان کے متعدد اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے خشک سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ زیارت میں گھنے بادل چھائے رہنے کے باوجود کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک نیچے آ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے اکثر اضلاع میں گھنے بادل چھائے رہنے اور متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں کے برعکس سندھ میں سخت دھوپ نکلے گی اور آئندہ چند روز تک کہیں بارش متوقع نہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی سکر دو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گوپس منفی09، استور منفی06، کالام منفی05، بگروٹ، گلگت منفی03، مالم جبہ، پاراچنار، ہنزہ، چترال، راولاکوٹ منفی02، لوئر دیر، مری، قلات، ژوب، گڑھی دوپٹہ اور کوئٹہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…