خواجہ سعد رفیق کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا ریلوے کی اربوں روپے کی زمین کوڑیوں کے دام کس کے نام کرواتے رہے؟ حیرت انگیز طریقے کا استعمال ، سنسنی خیز انکشاف سامنے آگیا

27  دسمبر‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی زمین کو کوڑیوں کے داموں بیچا، لاہور، فیصل آباد اور قصورمیں ریلوے کی زمین کو پہلے کمپنیوں کو بیچا گیا اور پھریہ زمینیںاپنے ذاتی لوگوں کے نام کی بعد میں یہ زمینیں اپنے نام کروائیں اورپھر کوڑیوں کے داموں بیچی گئیں، معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے سنسنی خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے

مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی زمین کو کوڑیوں کے داموں بیچا، لاہور، فیصل آباد اور قصورمیں ریلوے کی زمین کو پہلے کمپنیوں کو بیچا گیا اور پھریہ زمینیںاپنے ذاتی لوگوں کے نام کی بعد میں یہ زمینیں اپنے نام کروائیں اورپھر کوڑیوں کے داموں بیچی گئیں۔خواجہ سعد رفیق کے خلاف اب نیب نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آڈٹ پیراز میں کوئی کرپشن یا بے ضابطگی نہیں جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لاسز تو ہوئے ہیں جس پر سعد رفیق کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ خسارہ ہے جو کہ 65سال سے چلا آرہا ہے۔ عدالت نے سعد رفیق کے وکیل کی جانب سے آڈیٹ پیراز کے جواب میں میں آڈیٹر جنرل اوروفاقی حکومت کو جواب الجواب جمع کرانیکی ہدایت کی۔ سعد رفیق نے ا س موقع پر چیف جسٹس سے بات کرنے کی اجازت طلب کی۔ چیف جسٹس کی جانب سے اجازت دئیے جانے پر سعد رفیق نے کہا کہ مجھ سے پہلے 58 ملین پینشن کی مد میں وفاقی حکومت دیتی تھی لیکن میرے دور میں 21 ملین ریلوے نے خود پینشن کی مد میں دئیے۔خواجہ سعد رفیق نے چیف جسٹس سے کہا کہ اب تو مجھے شاباش دے دیں۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ شاباش تب ملے گی جب معاملہ حل ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…