حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں کسی اجلاس میں شرکت کرینگے نہ ہی احتجاج،ن لیگ میں پھوٹ پڑ گئی، اہم رہنماؤں کی بغاوت

23  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر سیاسی رہنماؤں نے حکومت کے خلاف احتجاج اور اسے کمزور کرنے کے فیصلہ پراپنی قیادت سے اختلاف کردیا ہے ،عدالتی فیصلوں کے خلاف سڑکوں پرآنا قانون کے خلا ف ہو گا،سیاسی رہنماؤں میں دراڑ پڑنے پر لیگی قیادت پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ کے ذرائع نے بتایاکہ جماعت کے سینئر ارکان نے نواز شریف اور شہباز شریف کو بتا دیا ہے کہ انہیں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں کسی صورت نہ اجلاس میں شرکت کرنی ہے اور نہ ہی وہ کسی ایسے فیصلہ پر عمل کریں گے جو کہ ریاست کے قانون سے متصادم ہو ،انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ نیب میں جو مقدمات زیرسماعت ہیں وہ موجودہ حکومت کے بنائے ہوئے نہیں یہ مقدمات سابق ادوار میں بنائے گئے تھے اور اب متعدد ارکان نے یہ مشورہ دیا کہ حکومت سے مل کر نیب قوانین میں ترمیم کروائی جائے جو کہ سب سے ناگزیر قدم ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بھی متعدد سیاسی رہنماؤں نے عدلیہ کے فیصلوں کی آڑ میں حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنا درست قدم نہیں ہے ایسا کرنے سے پارٹی اپنی ساکھ کمزور کر دے گی،بہتر عمل ہے کہ مقدمات کا سامنا قانون کے مطابق کیا جائے اور حکومت کو ٹف ٹائم دیکر نیب قانون میں ترمیم کر وائی جائے تاکہ اس قانون کے تحت آئندہ کسی رہنما کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند نہ کیا جا سکے ۔انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری پر محدود احتجاج کرنے کا عندیہ دیا ہے اور تحریک چلانے سے جمہوریت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے اس فیصلہ پر کاربند ہو گئے ہیں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر سیاسی رہنماؤں نے حکومت کے خلاف احتجاج اور اسے کمزور کرنے کے فیصلہ پراپنی قیادت سے اختلاف کردیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…