افغان تنازعے کا حل،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ روس اورچین کا اعلان کردیاگیا،بڑی پیش رفت

23  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  پیرسے چار ملکی دورے پر روانہ ہونگے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ افغانستان، ایران، چین اور روس جائیں گے، وزیرخارجہ کا یہ علاقائی ممالک کا تین روزہ دورہ ہوگا۔دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیرخارجہ کے ہمراہ ہوں گی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان متعلقہ ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہمسایہ ممالک

سے بہتر تعلقات کا فروغ ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ اقتصادی تعاون اور ترقی کا فروغ مزاکرات کا اہم موضوع ہوگا۔ بیان میں کہاگیاکہ تیز سے تبدیل ہوتی علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان مصالحتی عمل کے حوالے سے حالیہ پیشرفت بھی ملاقاتوں کا موضوع ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق افغان تنازعہ کا حل افغانوں کے درمیان امن عمل سے ہی ممکن ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری نے بھی پاکستان کے اس موقف کو تسلیم کیا ہے کہ افغان تنازعہ صرف مزاکرات سے ہی حل ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…