پاکستان کوامریکا طالبان مذاکرات پر بلاجواز کریڈٹ لینے سے گریز کرنا چاہیے، پیشرفت نہ ہوئی تو پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا؟ چوہدری نثار نے خطرناک دعویٰ کردیا

22  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نام نہاد احتساب کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا ٗپاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کررہی ہے، موجودہ صورتحال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے ٗحکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے موقع دینا چاہیے ٗ

پاکستان کوامریکا طالبان مذاکرات پر بلاجواز کریڈٹ لینے سے گریز کرنا چاہیے، معاملے پر پیشرفت نہ ہونے سے صورتحال پاکستان کے گلے پڑ سکتی ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میدان جنگ کا نقشہ پیش کررہی ہے، موجودہ صورتحال پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے، حکومت اپوزیشن کو سانس لینے کیلئے موقع دے، اپوزیشن کو حکومت کو کارکردگی دکھانے کیلئے موقع دینا چاہیے، نام نہاد احتساب کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔امریکا طالبان مذاکرات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، پاکستان کوامریکا طالبان مذاکرات پر بلاجواز کریڈٹ لینے سے گریز کرنا چاہیے، معاملے پر پیشرفت نہ ہونے سے یہ صورتحال پاکستان کے گلے پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے تمام فریقین کو ایک میز پر لانے کیلئے پہلی بار کردار ادا نہیں کیا، اڑھائی سال قبل مری مذاکرات اس سلسلہ کی کڑی تھے، حکومت منتیں ترلے کرنے کے باوجود بھارت کو مذاکرات کی میز پر نہیں لاسکی، پاکستان سے دوستی مودی کے ضمیر میں شامل نہیں ہے، سابق وزیر داخلہ عمران خان کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دینا درست اور مثبت قدم تھا، عمران خان کی بھارت سے یکطرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے کوششیں پاکستان اور عوام کی عزت نفس سے متضاد ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…