پاکستان کی عدالتی تاریخ کا افسوسناک ترین دن، آصف علی زرداری کی پیشی پر ”جیالوں“ نے احاطہ عدالت میں ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا‎

21  دسمبر‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں جب سابق صدر آصف علی زرداری عدالت پہنچے تو وہاں پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور وہ احاطہ عدالت میں بھی داخل ہو گئے ،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے جیالوں نے احاطہ عدالت میں نعرے لگائے اور بنچوں پر بھی چڑھ گئے ،

اس موقع پر جیالوں نے آصف علی زرداری کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں، عدالتی عملے کے منع کرنے کے باوجود جیالے عدالت سے باہر نہ گئے ، اس موقع پر جج بھی برہم ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی، واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی گئی۔جمعہ کو بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، نثار کھوڑو، امتیاز شیخ، سلمان مراد، وقار مہدی، راشد ربانی، اعجاز جکھرانی اور دیگر رہنما کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود تھی۔ملزمان کی حاضری کے بعد عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں کیا پوزیشن ہے؟وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔سماعت کے دوران بینکنگ کورٹ کے باہر ارکان پارلیمنٹ، ارکان صوبائی اسمبلی اورجیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو نعرے بازی کرتی نظر آئی جب کہ عدالت کے چاروں اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…