ایوان صدر میں کرسمس کی تقریب میں بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا،ہندو اراکین پارلیمنٹ غیر مناسب رویے پر ناراض ، احتجاجاً تقریب سے چلے گئے 

21  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) ایوان صدر میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب کا انعقاد،ہندو اراکین پارلیمنٹ انتظامیہ کی جانب سے غیر مناسب رویے پر ناراض ہوکر تقریب سے احتجاجا چلے گئے ، ان میں ہندو ارکین قومی اسمبلی رمیش کمار، لال ملہی اور جے پرکاش شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب کے انعقاد کے موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ انتظامیہ کی جانب سے غیر مناسب رویے پر تقریب سے احتجاجاً روانہ ہوگئے۔ تقریب سے ایک سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار بھی تقریب سے ناراض ہوکر احتجاجا روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق کرسمس کی تقریب میں تقریر کے لیے ہندو اراکین پارلیمنٹ کو بھی اظہار خیال کے لیے نہیں بلایا گیا۔بین المذاہب ہم اہنگی میں ہر سال ہندو کمیونٹی کو بھی تقریر کی دعوت دی جاتی تھی ۔ ہندو اراکین پارلیمنٹ نے وزارت مذہبی امور اور وزیر مذہبی امور کے رویے سے مایوس ہوکر تقریب کا بائیکاٹ کیا۔صدر ہاؤس میں وزارت مذہبی ہم آہنگی کے زیراہتمام کرسمس کی تقریب میں ہندو ممبر پارلیمان کو نظرانداز کردیا گیا، چاروں ہندو اراکین تقریب سے بائیکاٹ کرکے واپس چلے گئے، ہر سال ڈاکٹر رمیش کمار کو خطاب کی دعوت دی جاتی ہے، اس مرتبہ کرسمس کا کیک کاٹنے کیلئے سب کو بلایا گیا لیکن ہندو ممبران پارلیمان کو مکمل نظرانداز کیا گیا، پریڈینٹ ہاؤس میں کرسمس تقریب کا بائیکاٹ کرکے واپس جانے والے ہندو ممبران پارلیمان میں پاکستان تحریک انصاف کے تین ایم این ایز ڈاکٹر رمیش کمار ، لال مالہی، جے پرکاش اور سینیٹر اشوک شامل ہیں۔ ہندو اراکین پارلیمنٹ انتظامیہ کی جانب سے غیر مناسب رویے پر ناراض ہوکر تقریب سے احتجاجا چلے گئے ، ان میں ہندو ارکین قومی اسمبلی رمیش کمار، لال ملہی اور جے پرکاش شامل ہیں ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…