تھر میں موت کے سائے، حکمران دعوے کرتے رہ گئے، 43 افراد نے خود کشی کر لی، نوزائیدہ بچوں کی مائیں بھی شامل، لرزہ خیز انکشافات

17  دسمبر‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تھر اور میرپور خاص میں خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، آٹھ ماہ کے دوران تھر میں 43 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والوں میں نوزائیدہ بچوں کی مائیں بھی شامل ہیں،

تھر اور میرپور خاص میں خودکشی کی بڑی وجہ غربت کو قرار دیا گیا ہے، واضح رہے کہ تھر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پرسندھ حکومت کی توجہ مبذول کرانے اورخود کشی کے بڑھتے رجحان کوقابوکرنے کے لیے تحریک انصار کی خاتون رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے تحریک التواء جمع کرادی ہے۔سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ تھر میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اورگذشتہ ایک ماہ میں چالیس سے زائد افراد نے صحرائے تھرکے مختلف علاقوں میں خودکشی کرلی ہے تھر میں خودکشی جیسے اقدام پرمتعلقہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں ایوان کوبتایا جائے تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ تھر میں غربت، معاشی بدحالی اور خوراک کی شدید کمی ہے یہ مسئلہ شدید نوعیت کا ہے، سندھ اسمبلی کے ایوان میں اس معاملے پرغورکرکے اس کے تدارک کے لیے اقدامات بروئے کارلائے جائیں۔ تھر اور میرپور خاص میں خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، آٹھ ماہ کے دوران تھر میں 43 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والوں میں نوزائیدہ بچوں کی مائیں بھی شامل ہیں، تھر اور میرپور خاص میں خودکشی کی بڑی وجہ غربت کو قرار دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…