وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا علان! اعظم سواتی کی وزارت کسے دی جائیگی؟بڑی خبر آگئی

17  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں مزید تین وزرا کو شامل کئے جانے کا امکان، اتحادیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 6 سے 7 نام زیر غور ،ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت شامل کئے جا سکتے ہیں، نئے وزرا میں سے ایک کو مستعفی وفاقی وزیر اعظم سواتی کی جگہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا جا سکتا ہے، ذرائع۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں

مزید توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طورپر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر مراد سعید کے وفاقی وزیر مقرر ہونے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزراء کے لیے اتحادیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 6 سے 7 نام زیر غور ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کو خوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں دو سے تین نئے وزرا شامل کئے جائینگے جن میں سے ایک اتحاد جماعت سے ہو گا ۔ وفاقی کابینہ میں ایک وفاقی وزیر جبکہ دو وزرائے مملکت شامل کئے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے وفاقی وزیر کو اعظم سواتی کی جگہ سائنس ایند ٹیکنالوجی کا قلمدان بھی دیا جا سکتا ہے۔ اعظم سواتی کےمستعفی ہونے کے بعد سائنس ایڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان خالی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…