تحریک انصاف کیلئے ایک کے بعد ایک خوشخبری، الیکشن کمیشن نے معروف رکن اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر بڑا فیصلہ سنا دیا

17  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فیصل زمان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل میں الزامات ثابت کرنے کی ہدایت کر دی۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں رکن خیبر پختونخوااسمبلی فیصل زمان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

سماعت کے دوران درخواست گزار محمد قاسم شاہ کے جونیئر وکیل اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فیصل زمان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، سماعت کے دوران وکیل نے فیصل زمان کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، فیصل زمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہی معاملہ الیکشن ٹریبونل میں بھی ہے اور آج کی ہی تاریخ ہے وہاں،درخواست گزار کی ایسی ہی پٹیشن الیکشن ٹریبونل میں بھی ہے ، الیکشن کمیشن نے قاسم شاہ کے سینئر وکیل کے آنے تک سماعت ملتوی کردی، بعد ازاں درخواست گزار کے سینئر وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ فیصل زمان نے پیراوائز جواب نہیں دیا،فیصل زمان کے کاغذات نامزدگی ارشد خان نے چیلنج کئے جبکہ آر او نے کاغذات مسترد کر دیئے ،فیصل زمان نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جو منظور ہو گئی،فیصل زمان نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے،فیصل زمان کہتے ہیں کہ انہوں نے بیچلر آف ایڈمنسٹریشن کی ڈگری نائیجیریا سے حاصل کی ہے ،فیصل زمان کی ڈگری جعلی ہے ، ان کی اپیل سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ، اس موقع پر فیصل زما ن کے وکیل نے کہا کہ اسی طرح کی پٹیشن الیکشن ٹریبونل میں بھی ہے ،الیکشن کمیشن نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، الیکشن کمیشن نے قاسم شاہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹریبونل میں الزامات ثابت کرنے کی ہدایت کر دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…