ملک بھر میں شدید سردی، پاکستان کاکونسا علاقہ سب سے زیادہ سرد قرار دیدیا گیا؟یہاں کا درجہ حرارت کتنے ڈگری سینٹی گریڈہے؟ سردی کی لہر کتنے دن جاری رہیگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

17  دسمبر‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے خیبر تک سخت سردی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے۔ پہاڑوں پر برف باری تو کراچی میں سائیبریا کی ہوائوں نے لوگوں کی قلفی جما دی ہے۔ ،شہرقائد میں پیر کے روز سال کا کم ترین درجہ حرارت10سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ملک کا سرد ترین مقام اسکردو رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔ت

رجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، اسکردو منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا، جب کہ استور میں منفی 9، گوپس اور کالام میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ میٹ آفس کے مطابق کراچی شہر میں اتوار کے روز کم از کم درجہ حرارت 12 ڈگری تھا جو پیر کو مزید کم ہوگیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطا بق شہر قائد میں پیرکو رواں سال کے موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے، جب کہ کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی 6 تک پہنچ گیا۔ کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، صبح کے وقت وادی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے دیگر علاقوں دالبندین میں منفی2 ڈگری، ژوب میں صفر، پنجگور میں3، نوکنڈی میں 5، خضدارمیں6،سبی میں7، لسبیلہ میں 8 اور گوادر میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف میں موجود پانی جم کر برف بن گیا، سردی سے بچنے کے لے شہری خود کو مکمل ڈھانپ کر گھروں سے نکل رہے ہیں۔محکمہ موسمیمات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، زیارت، دالبندین، پنجگور اور ژوب سمیت صوبے کے شمالی علاقوں موسم شدید سرد، جب کہ باقی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور میں پیرکی علی الصبح درجہ حرارت 7، اسلام آباد میں 2، پشاور میں3، فیصل آباد میں 4، ملتان میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…