قائد کی تصویر کے سامنے علامہ اقبالؒ کے پوتےکا حلف پی ٹی آئی کے سینیٹر ولید اقبال نے حلف اٹھانے کے بعدکیا بڑا اعلان کر دیا

14  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب اراکین سینیٹ ولید اقبال اور سیمی ایزدی نے حلف اٹھا لیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر قائمقام چیئرمین سینٹ سلیم ایچ مانڈوی والا نے ولید اقبال اور سیمی ایزدی سے بطور سینیٹرز حلف لیا۔ اس موقع پر سینیٹر سیمی ایزدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کا حصہ بننے پر خوشی ہو رہی ہے، وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس پر وہ اس کی شکرگزار ہیں۔ انہوں نے

کہا کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، مل کر ملک کے لئے بہت کچھ کرنا ہے،  سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ایوان بالا کا رکن بننا اعزاز کی بات ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ کا ٹکٹ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر ان کا شکرگزار ہوں، مجھے ووٹ دینے پر اراکین پنجاب اسمبلی کا شکر گزار ہوں، سب کو اپنے اعمال کا جوابدہ ہونا ہے، ہم نے ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنا ہے، قانون سب کے لئے برابر ہے، ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…