عثمان بزدا ر کی جانب سے بحریہ ٹاﺅن کے خلاف الزامات بحریہ ٹاﺅن نے چیلنج کردیئے‎

13  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بحریہ ٹاون کے وکیل اظہر صدیق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پریس کانفرنس میں بحریہ ٹاون کے خلاف لگائے گئے الزامات پر بھڑک اٹھے اور ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو آڑے ہاتھوں لیا ۔۔ اظہر صدیق نے وزیر اعلی کے بحریہ ٹاون کے خلاف الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضع کیا کہ وزیراعلی نے غلط اعدادوشمار پیش کئیے ۔۔ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے سوال کیا کہ پنجاب میں قبضہ کے معاملات میں

صرف بحریہ ٹاون ہی نظر آیا تھا ۔۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ کی کہانی پہلے ثابت کرنا ہو گی ۔۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بحریہ ٹاون پر الزامات سے بیروزگاری پیدا ہو رہی ہے۔۔ انہوں نے وزیراعلی کے پریس کانفرنس میں اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ بحریہ ٹاون نے پی سی بی ایل کی زمین پر کوئی قبضہ کیا انہوں نے کہا کہ زمین کی جو مالیت دو ارب پینتیس کروڑ بتائی گی ہے وہ بھی غلط ہے ۔۔ درحقیقت پی سی بی ایل کی اراضی سروسز کواپریٹو سوسائٹی اور بحریہ ٹاون کا جوائنٹ کھاتہ کی اراضی تھی اور کھاتہ تقسیم نہیں ہوا تھا ۔۔انہوں نے کہا کہ کیا بحریہ ٹاون کی انتظامیہ اتنی احمق تھی کہ اس نے کسی کی اراضی پر اتنی بڑی کروڑوں مالیت کی کنسٹرکشن کرکے وہاں سیون سٹار ہوٹل اور کمیونٹی سنٹر بنا لیا ۔۔ درحقیقت بحریہ ٹاون کی اراضی بھی پی سی بی ایل کے زیر قبضہ ہے ۔۔ یہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔۔ ہائی کورٹ نے اس ہر نیب کے ذریعے انکوائری بھی کروائی جس میں یہ ثابت ہوا کہ بحریہ ٹاون نے کسی بھی لاقا نونیت کا ارتکاب نہیں کیا ۔۔ بلکہ یہ محض ایک غلطی تھی ۔۔ جس پر پی سی بی ایل کو اراضی کے بدلے اراضی دینے کی پیشکش بھی کی گئی انہوں نے کہا میں وزیراعلی کو چیلنج کرتا ہوں کہ انہوں نے جو اعدادوشمار پیش کئہے وہ سراسر غلط ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو را لینڈ اور ڈیویلپ لینڈ کا فرق بھی معلوم نہیں ہے

انہوں نے کوئی ہوم ورک کئیے بغیر بحریہ ٹاون پر الزامات لگائے جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے کہنے کے مطابق 47 کنال اراضی کی جو قیمت دو ارب پینتالیس کروڑ روپے لگائی گئی ہے ہم انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ وہ اسی زمین کے مطابق رنگ روڈ کے پیسے ہمیں دیدیں اور یہاں سے رنگ روڈ نکال لیں ۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی نے اتفاق فاونڈری کی جس 240 کنال جگہ پر قبضے کا ذکر کیا ہے اس کا بحریہ ٹاون سے قطعی طور پر کوئی تعلق نہیں ۔۔ جبکہ الرحمت ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک انچ بھی سرکاری زمین شامل نہیں ۔۔ انہوں نے واضع کیا کہ اس میں صرف 4 کنال اراضی سمال انڈسٹریز کی تھی جو اس کے قبصے میں ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…