اب بتائو کدھر گئیں بڑھکیں ۔۔۔حمزہ شہباز کو طیارے سے آف لوڈ کرنیکا واقعہ بیرون ملک فرار کی کوشش قرار،نواز شریف ڈیلکیلئے کیا پیغام دے رہے ہیں؟تحریک انصاف کا بھی ردعمل آگیا، دھماکہ خیز انکشافات

11  دسمبر‬‮  2018

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازاب بھاگنے کی کوشش کیوں کررہے تھے ، شریف برادران میں جرات نہیں کہ وہ کسی کاسامناکرسکیں، آل شریف سر سے پائو ں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا

خواجہ برادران کیخلاف قیصرامین بٹ کابیان آگیا، آل شریف سر سے پا ئو ں تک کرپشن میں ڈو بے ہوئے ہیں، پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش تھی،نکل گئے توٹھیک نہ نکلے توکوئی بات نہیں۔ فیاض الحسن نے کہا کہ حمزہ شہبازبڑکیں مارتے تھے کہ بھاگنے والے نہیں،اب فرار ہونے کی کوشش کیوں کررہے ہیں؟پچھلے10سال کے دوران آل شریف کی لوٹ مار کا سب کوپتہ چل گیا، نیب تحقیقات کررہاہے،چیزوں آہستہ آہستہ سا منے آرہی ہیں۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا ، کھربوں کی کرپشن پرسیاست ختم اور انہیں پابند سلاسل ہونا ہے، یہ سمجھتے ہیں نکل گئے توبچ جائیں گے، پکڑے گئے تو پرانی تنخواہ پرکام کریں گے، شریف برادران میں جرات نہیں کہ وہ کسی کاسامناکرسکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اندرسے منتیں کررہے ہیں، منتیں کررہے ہیں میری جان چھڑا،معاملات آپ ہی جانیں، پورے پروٹوکول کیساتھ ان کا احتساب ہورہاہے، صحیح احتساب ہوتویہ این آراوکاکہہ کرجان بخشوائیں گے۔دوسری طرف سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا تھا، قیصر امین بٹ، پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی میں ان کا فرنٹ مین تھا، قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بن کر بیان دیا کہ میں تو فرنٹ مین ہوں اور اس کا مالک تو خواجہ سعد رفیق ہیں، خواجہ برادران بے وقوف

بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو اب یہ سمجھ نہیں کہ ان کی یہ چالاکیاں نہیں چلیں گی، کرپٹ، چور، بددیانت اور لٹیرے کو گرفتار کرنے سے کبھی حالات خراب نہیں ہوتے، حالات تب خراب ہوتے ہیں جب حکومت ناحق چیز پر سٹینڈ لیتی ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جب بھی کرپٹ اور چووں کے خلاف کاروائی کرتے ہیں تو کبھی بھی حالات خراب نہیں ہوتے، عوام خوش ہے کہ پہلی حکومت آئی ہے کہ جس میں تحقیقاتی ادارے لٹیروں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…