جہانیاں میں شوہر اور باپ کے قتل کی پیروی کیلئے عدالت جاتے ماں بیٹی کا قتل،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا

  اتوار‬‮ 9 دسمبر‬‮ 2018  |  22:49
اسلام آباد(آئی این پی) جہانیاں میں شوہر اور باپ کے قتل کی پیروی کیلئے عدالت جاتے ماں بیٹی کا قتل،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخودنوٹس لیتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ اور آئی جی پنجاب سے 3 دن میں واقعے کیرپورٹ طلب کرلی۔اتوار کو سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے جہانیاں میں ماں بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔یہ نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر لیا گیا۔آئی جی پنجاب سے 3دن میں واقع کی رپورٹ طلب کرلی۔ماں اور بیٹی کو عدالت سے واپسی پر مبینہ طورپر مخالفین نے قتل کردیا۔

موضوعات:

loading...