دو چیفوں کے درمیان عمران خان بونے نظر آرہے ہیں،قطری شہزادوں کے معاملے میں بھی ’’یوٹرن ‘‘ لے لیا،اہم سیاسی شخصیت نے سنگین الزامات عائد کردیئے

6  دسمبر‬‮  2018

جیکب آباد(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ دو چیفوں کے درمیان عمران خان بونے نظر آرہے ہیں،عمران خان کے پاس ’’اقتدر‘‘ تو ہے مگر ’’اختیار‘‘ نہیں، قطری شہزادوں نے نئے چیف ایگزیکٹیو کے گرد گھیرا تنگ کرلیا ہے۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھاکہ چیفوں کے تکون میں بظاہر ہم آہنگی نظر آرہی ہے بہرحال دوچیفوں کے درمیان عمران خان اختیارات کے حوالے سے بونے نظر آرہے ہیں ،چیف ایگزیکٹیو نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنی عادت سے مجبور ہوکر دونوں چیفوں کی بھی تھوڑی خبر لی تھی، انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر اپنی حکومت کو جمہوری سمجھتے ہیں تو وہ کام کیوں نہیں کررہے جو چیف جسٹس کررہے ہیں وہ خود چیف جسٹس کو موقع فراہم کررہے ہیں حالانکہ وہ خود بھی پیش رفت بکرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس پنجاب کے اندرونی مناظر اگر قوم کو دکھانے ہیں تو دیواریں گرانے کے بجائے پی ٹی وی کے ذریعے پوری قوم کو دکھا سکتے ہیں مگر اصل میں وہ معاملات کو بے پردہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان نے قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت دیکر پر ایک بار پھر یوٹرن لیا ہے ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے جن علاقوں میں شکار کی اجازت دی جارہی ہے ان علاقوں کی پسماندگی برقرار ہے ، ماضی کی طرح ایک بار پھر قطری شہزادوں نے نئے چیف ایگزیکٹیو کا گھیرا تنگ کردیا ہے عمران خان اپنی کسی ایک بات پر تو قائم ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ عطاالحق قاسمی کی قلمی خدمات ہیں لیکن عمر کے جس حصے میں انہوں نے نواز شریف کی آفرز کو قبول کیا اس سے ان کی شخصیت کو نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…