خواجہ آصف کے خلاف عثمان ڈار نے نیب میں پیش ہو نے کا فیصلہ کر لیا، ان کے پاس سابق وفاقی وزیر کیخلاف کون سے ثبوت موجود ہیں؟

5  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو خط لکھ کر ان سے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگ لیے۔نیب کی جانب سے خواجہ محمد آصف کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی اور

بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے عثمان ڈار کو اس حوالے سے خط لکھ دیا۔نیب نے اپنے خط میں خواجہ محمد آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگ لیے۔بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے عثمان ڈار کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔نیب کی جانب سے عثمان ڈار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت فراہم کئے جائیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا۔ادھر نیب کے خط کے بعد عثمان ڈار نے نیب حکام کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیاان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیر ملکی فنڈگ کے ثبوت دوں گا۔عثمان ڈار نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی و بجلی قومی خزانے کو بے پناہ نقصان پہنچایااس کے علاوہ خواجہ آصف نے اقامے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی اور کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے وفاقی وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنیوں میں ملازمت کی۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کی کرپشن کے چشم کشا حقائق نیب کے سامنے رکھوں گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…