’’ پیپلزپارٹی رہنما کی گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے خفیہ ملاقات‘‘ گرفتاری سے بچنے کیلئے زرداری کی پی ٹی آئی حکومت کو بڑی پیشکش کیا کام کرنے پر تیار ہو گئے ؟ اہم انکشاف نے ہلچل مچا دی

4  دسمبر‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ ، قومی اسمبلی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کو مدد کرینگے،آصف زرداری نے گرفتار نہ کرنےکے بدلے بڑی پیش کش کر دی، لاہور کے علاقے ڈیفنس کے بنگلے میں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے قریبی ساتھی کی ملاقات، معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے سنسنی خیز انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری اس وقت مشکل میں ہیں اور ان پر شدید دبائو ہے ، جنوری سے پہلے انہیں اور ان کے ساتھیوں کیلئے مشکلات پیدا ہونیوالی ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری ہو جائینگے۔ آصف زرداری نے حالات کو دیکھتے ہوئے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کر دئیے ہیں اور ان کے ایک قریبی ساتھی نے لاہور کے علاقے ڈیفنس کے ایک بنگلے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ اس رہنما کا نام ’ش‘ سے شروع ہوتا ہے ۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے پنجاب میں دونوں بڑوں سے کہا گیا ہے کہ ہمیں بچا لو اس کے بدلے سینٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کی ہر طرح مدد کرینگے ۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے معروف صحافی خاور گھمن بھی انکشاف کر چکے ہیں اور ان کی بات سے اس خبر کی تصدیق ہوتی ہے کہ آصف زرداری کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ خاور گھمن کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ ہو چکا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی کسی بھی وقت گرفتاری کا امکان ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھرداری کیخلاف جعلی اکاونٹس کا کیس مزید سے مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہےاورکئی ٹھوس شواہد حاصل کیے جا چکے ہیں۔آصف زرداری کی کسی بھی وقت گرفتاری کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…