فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2019کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا، آن لائن داخلہ کیلئے آخری تاریخ مقرر

28  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2019کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے،سی ایس ایس 2019کے امتحان 14فروری 2019 ء سے شروع ہونگے جبکہ آن لائن داخلہ کے لئے آخری تاریخ 12دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔ایف پی ایس سی ہیڈکوارٹر سے جاری شیڈول کے مطابق کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ ،فارن سروس آف پاکستان،

انفارمیشن گروپ ، ان لینڈ ریونیو سروس ، ملٹری لینڈ اینڈ کینٹونمنٹس گروپ ، آفس مینجمنٹ گروپ ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس ، پاکستان کسٹم سروس ، پولیس سروس آف پاکستان ، پوسٹل گروپ ، ریلوے (کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹ) گروپ میں گریڈ 17کی پوسٹوں پر بھرتی کے لئے سی ایس ایس امتحان 2019 کا انعقاد 14فروری کو ہوگا ۔سی ایس ایس امتحان 2019میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ان سروس گروپ میں تعیناتی کی جائے گی ۔سی ایس ایس امتحان 2019کے لئے ایبٹ آباد ،بہاولپور ،ڈی جی خان ،ڈی آئی خان ،فیصل آباد ،گلگت ،گوجرنوالہ ، حیدر آباد ،اسلام آباد ،کراچی ، لاہور ،لاڑکانہ ،ملتان ، مظفر آباد ،پشاور ، کوئٹہ ،راولپنڈی ،سرگودھا اورسکھر میں امتحانی سینٹرز قائم ہونگے ۔31دسمبر 2018کو 21تا 30سال کے حامل امیدوار سی ایس ایس امتحان 2019کے لئے اہل امیدوار ہونگے ۔ امیدوار 28نومبر سے 12دسمبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔سی ایس ایس امتحان 2019میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن فارم احتیاط سے پر کریں ،آن لائن اپلائی کے بعد فارم کا پرنٹ لیکر آخری تاریخ سے قبل ایف پی ایس سی ہیڈکوارٹر ارسال کریں ۔  فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2019کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے،سی ایس ایس 2019کے امتحان 14فروری 2019 ء سے شروع ہونگے جبکہ آن لائن داخلہ کے لئے آخری تاریخ 12دسمبر مقرر کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…