میرے منہ میں خاک ،اگر عمران خان 5سال پورے کر گئے تو ۔۔ اینکر کامران شاہد نے عظمیٰ بخاری کو ایسی خطرناک خبر دیدی کہ ان کی کیا حالت ہو گئی؟ جانئے کپتان کیا کرنے جا رہے ہیں؟

25  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میرے منہ میں خاک، مجھے لگتا ہے کہ اگر عمران خان پانچ سال پورے کر گئے تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت جیل میں ہو گی، معروف اینکر کامران شاہد نے ن لیگ کی عظمیٰ بخاری کے سامنے عمران خان سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا کہ ان کی کیا حالت ہو گئی؟۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اینکر کامران شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ

اگر عمران خان اپنی حکومت کی مدت پوری کر گئے تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت جیل میں ہو گی۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب پروگرام میں شریک ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریکارڈ نکلوا کر دیکھیں کہ عمران خان نے اپنے اردگر این آر او زدہ اور نیب زدہ بٹھائے ہوئے ہیں لیکن انہیں تو کبھی نوٹس نہیں آیا۔ اینکر کامران شاہد کا کہنا تھا کہ میرے منہ میں خاک، مجھے نظر آ رہا ہے کہ اگر عمران خان کے 5 سال نکل گئے تو آپ لوگوں کے اگلے 5 سال جیل میں ہیں ۔ آپ لوگوں سے مراد مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے جو تیور لگ رہے ہیں اس سے کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے وہ کبھی تو ملائیشیا جا کر کرپشن پکڑنے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں اور چین سے بھی سیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کرپٹ لوگوں کی گردنیں اڑائی گئیں اور کیسے ان لوگوں کو فائرنگ سکواڈ کے آگے ڈالا جائے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اینکر کامران شاہد نے اپنے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ختم کر کے گورنر راج لگانے جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی تھی جب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے اپنی ایک پریس کانفرنس میں سندھ حکومت اور 18ویں ترمیم کے حوالے سے بات کی تھی۔ اینکر کامران شاہد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اے کے گورنر سندھ کو جو اختیارات دینا چاہ رہے ہیں وہ 18ویں ترمیم سے متصادم ہیں۔ سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت تو نہیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت کراچی اور سندھ کے عوام اور کراچی میں موجود اپنے ووٹ بینک کو ریلیف دینےجا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…