سعد رفیق نے امیر ترین شخصیت کو نشے پر لگا کر ساری جائیداد ہڑپ کر لی!! یہ شخصیت کون ہے؟معروف صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میں اب نشے کے بغیر نہیں رہ سکتا، سعد رفیق نے مجھے نشے کا عادی بنا کر میری تمام پراپرٹیز اور کمپنیاں ہڑپ کر لیں، نیب پرقیصر امین بٹ کو ممنوعہ ادویات پلا کر غنودگی میں بیان لینے کا سعدرفیق کے الزام کے جواب میں معروف صحافی قیصر امین بٹ کا نیب کو دیا گیا بیان سامنے لے آئے، حیران کن دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام

میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ قیصر امین نے نیب کو بیان دیا ہے کہ پیراگون سوسائٹی میں میں اور میرے چند دوستوں نے سرمایہ کاری کی سعد رفیق نے مجھے نشہ آور چیزیں پلائی۔مجھے نشے پر لگا دیا اور مجھے یر غمال بنائے رکھا۔اور اس طرح سے میری تمام پراپرٹیز اور کمپنیاں ہڑپ کر لیں۔میں نشے کا عادی ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا اور اب میری یہ حالت ہے کہ میں نشے کے بغیر نہیں رہ سکتا۔سعد رفیق نے پیراگون سوسائٹی بھی ہڑپ کر لی۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ خو اجہ سعد رفیق اپنے پیسے اور طاقت کیو جہ سے ملک میں نیب کے خلاف ماحول بنایا چاہتے ہیں کہ نیب ان کے خلاف انتقامی کاروائی کرنا چاہتا ہے۔اور اب خواجہ سعد رفیق نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ نیب قیصر امین بٹ کو ممنوعہ دوائیاں فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ غنودگی کی حالت میں سعد رفیق کے خلاف بیان دے سکیں۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق کے فرنٹ مین سمجھے جانیوالے قیصر امین بٹ کو آصف زرداری کے فرنٹ مین سمجھے جانے والے مبین جمانی کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے مطلوب ہونے کے بعد قیصر امین بٹ پنجاب سے فرار ہو کر سندھ چلے گئے تھے اور آصف زرداری کے فرنٹ مین مبین جمانی کے گھر میں پناہ لیے ہوئے تھے جن کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ قیصر امین بٹ سعد رفیق کے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں شراکت دار تھے۔ قیصر امین بٹ پر اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے. قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے۔جبکہ قیصر امین بٹ سابق ممبر پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…