فلائٹ کینسل ہونے پر صوبائی وزراء طیش میں آ گئے ، اسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے کپڑے جلا دئیے،شہری ششدر

15  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) گلگت وبلتستان کی فلائیٹ کینسل ہونے پر صوبائی وزرا نے طیش میں آکر اسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے کپٹرے جلا دئیے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز صوبائی وزرا جی ۔بی نے اسلام آباد سے گلگت و بلتستان کی فلائیٹ کینسل ہونے پراپنے ائیرپورٹ پر کپڑے جلا دئیے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ائیرپورٹ پر کپڑے جلا کر احتجاج کرنیوالے کوئی اور نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلام آباد سے گلگت بلتستان جانے والی قومی پرواز منسوخ ہو گئی جس سے گلگت بلتستان جانیو الے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز منسوخ ہونے پر صوبائی وزیر فدا خان طیش میں آئے گئے،ائیرپورٹ پر عملے سے بد تمیزی بھی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔صوبائی وزیر فدا خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے مسافروں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بطور احتجاج اپنا کوٹ بھی ائیرپورٹ پر جلا دیا۔جس سے ائیرپورٹ پر موجود دیگر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مسافروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے ہمیں ان تمام مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بعض ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانیو الی پرواز تین روز سے منسوخ ہو رہی ہے لیکن آج مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے ائیرپورٹ پر شدید احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والوں میں صوبائی وزیر سیاحت فدا خان، صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ اور دیگر شامل ہیں۔کچھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت بلتستان جانیو الی پرواز میں غیر ملکی مسافر بھی شامل تھے اور پرواز منسوخ ہونے پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…