مریم نواز کی خاموشی کی وجہ سامنے آگئی، وہ کس بیماری کا شکار ہو گئی ہیں؟نامور صحافی نے تہلکہ خیز خبر دیدی

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی خاموشی کی وجہ سامنے آگئی، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی شدید نفسیاتی مسائل سے دوچار، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم جاتی امرا میں علاج معالجے میں مصروف ، معروف صحافی اسد اللہ خان کے سنسنی خیز انکشافات، معروف صحافی عارف نظامی نے نفسیاتی دبائو میں ہونے کی تصدیق کر دی تاہم نفسیاتی بیمار ہونے کی خبر کو قرین از قیاس قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں مریم نواز کی طویل خاموشی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اسد اللہ خان کا کہناتھا کہ ایک ذرا ہوتا ہے اجتناب برتنا جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے سے اور آپ کوئی سخت بیانات نہ دیں اور مستقبل پر نظر رکھیں ، دوسرا یہ کہ اس حد تک خاموشی کہ ٹویٹر پر کوئی پیغام جاری ہو رہا ہے نہ کوئی ایک لائن کہیں سے نکل رہی ہے۔ اسد اللہ خان کی ا س بات پر معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ محترمہ مریم صفدر جو ہیں وہ تو اتنا آگے تھیں کہ لگ رہا تھا کہ میاں نواز شریف سے بھی آگے ان کی کی ہارڈ لائن ہے ، اب ان کا ٹویٹر اکائونٹ بھی خاموش ہے ، ان کا موبائل بھی بند ہے ۔ اس موقع پر صحافی اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نظامی صاحب میری معلومات کے مطابق وہ اس وقت شدید قسم کے نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں جس پر عارف نظامی کا کہنا تھا کہ وہ خبر غلط ہے اس حوالے سے میں نے بھی چیک کیا ہے، ایسی کوئی بات نہیں، نفسیاتی مسئلہ یا دبائو اسد حد تک ضرور ہے کہ حال ہی میں انہیں والدہ کا دکھ برداشت کرنا پڑا، جبکہ جس قسم کے حالات ہیں ان میں دبائو بھی ہوتا ہے لیکن یہ نہیں کہ وہ کوئی نفسیاتی مریضہ بن چکی ہیں ایسی کوئی بات نہیں، اس موقع پر اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ میرے ذرائع کے مطابق ماہرین نفسیات کے ذریعے مریم نواز کی کونسلنگ کی جا رہی ہے جس پر عارف نظامی کا کہنا تھا کہ جب آپ نے اس حوالے سے مجھے بتایا تھا تو میں نے اس خبر کو کراس چیک کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…