آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کےخلاف سب ہی مذہبی جماعتوں نے احتجاج کیا مگر پاکستان کی ایک بڑی مذہبی جماعت کیوں سڑکوں پر نہ آئی ؟ یہ مذہبی جماعت کونسی ہےاور اب کیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا اعلان کر دیا گیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی)ترجمان جماعت الدعوۃ نے کہاہے کہ جماعت الدعوۃکو آسیہ بی بی کیس کے فیصلے پر تحفظات ہیں تاہم عدلیہ سمیت قومی اداروں کا احترام کرنا چاہیے جس کی وجہ سے انہوں نے حالیہ احتجاج میں شرکت نہیں کی۔جماعت الدعوۃ کے ترجمان احمد ندیم نے ایک انٹرویوکے دور ان سیاسی و مذہبی جماعتوں کے احتجاج پر خاموش رہنے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری جماعت نے

عدالتی فیصلہ آنے کے بعد د دن احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم جب احتجاج پر تشدد ہوا تو ہماری جماعت نے فیصلہ کیا کہ سڑکوں پر آنے کے بجائے اسے جمعہ کی نماز تک محدود رکھا جائے۔انہوںنے کہاکہ جس دن یہ فیصلہ آیا ٗہماری جماعت کے اہم رہنما پہلے ہی سے اجلاس میں تھے جس میں اس فیصلے کے اثرات بھی زیر بحث آئے اور سینئر وکیلوں سے معاملے پر مشاورت کی گئی جس کے بعد جماعت نے اسے قانونی غلطی قرار دیتے ہوئے اس کا قانونی حل طلب کرنا ہی بہتر سمجھا۔انہوں نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے طویل ٹرائل کے بعد آسیہ کو سزائے موت سنائی اور لاہور ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا تاہم اب سپریم کورٹ نے انہیں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوۃکا موقف ہے کہ شک کا فائدہ صحیح ہے یا غلط اس کا فیصلہ عدالت میں وکیلوں کے ذریعے دی جانے والی درخواست سے ہی سامنے آسکتا ہے جس کی وجہ سے ہم نے سڑکوں پر جانے کے بجائے قانونی کارروائی کے مکمل ہونے کے انتظار کرنے کا فیصلہ کیا۔ترجمان کے مطابق جماعت الدعوۃکے سربراہ نے ان ہی وجوہات کی بنا پر سب سے پہلے نظر ثانی پٹیشن کا مطالبہ کیا جس کا مفتی منیب، سراج الحق سمیت دیگر نے پیروی کی۔اپنی جماعت کا پرتشدد نہ ہونے کا فلسفہ ثابت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حکومت نے ہماری جماعت کے فلاحی کاموں کو روکا تھا تب بھی ہم سڑکوں

پر نہیں نکلے تھے اور صرف اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت کے سربراہ جب حافظ سعید کو رواں سال جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا ہم تب بھی پر امن رہے تھے اور اپنی توجہ یوم کشمیر کی طرف مبذول کر رکھی تھی۔انہوںنے کہاکہ یہ باتیں ثابت کرتی ہیں کہ ہم پر امن ہیں اور قانونی کارروائی کا احترام کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…