ہمارے ملک کا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے،چین سے مقامی کرنسی میں تجارت کے معاہدے کے بارے میں آصف زرداری کا حیرت انگیز انکشاف،بڑادعویٰ کردیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2018

نوابشاہ(این این آئی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے وسائل سے ملک چلایا کشکول نہیں اٹھایا تاہم ہمارے ملک کا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے۔ مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے، اگر گرفتار کیا گیا تو میں پہلے سے زیادہ مشہور ہو جاؤں گا، میرا سرکار کے ساتھ جھگڑا چلتا رہتا ہے تاہم میری گرفتاری کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ڈیل کرکے آئے اور موجودہ وزیراعظم بھی ڈیل کے تحت آئے ہیں، ڈیل کرنے والوں کو ڈیل کرنی آتی ہے لیکن ملک چلانا نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے، ہم نے اپنے وسائل سے ملک چلایا اور کشکول نہیں اٹھایا۔ عمران خان چین سے معاہدے کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ چین سے مقامی کرنسی میں تجارت کا معاہدہ اب ہوا ہے ہماری حکومت پہلے ہی 6 ممالک سے اس طرح کا معاہدہ کرچکی تھی۔حکومت سے رسہ کشی رہتی ہے، اس کھیل میں مزہ آتا ہے۔میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا۔ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن انہیں میری گرفتاری کیلئے ثبوت نہیں مل رہے ہیں تاہم اگر جیل جانا پڑا تو میں خود جیل جاں گا۔ اگر گرفتار کیا گیا تو میں پہلے سے زیادہ مشہور ہو جاؤں گا، میرا سرکار کے ساتھ جھگڑا چلتا رہتا ہے ۔دوسری جانب آصف زرداری نے کارکنان سے براہ راست رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے، جن میں سکھر، نواب شاہ ڈویژنز کے مختلف اضلاع شامل ہیں۔آصف زرداری کارکنان کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔سابق صدر 7نومبر کو خیرپور جائیں گے جبکہ نوشہرو فیروز اور دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…