سرائیکی صوبہ کے قیام کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنیوالی تحریک انصاف کی حکومت نے بے بسی کا اعتراف کر لیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کریں ۔وہ ورلڈ سرائیکی کانگریس کے ذیر اہتمام وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سرائیکی صوبہ سے یک جہتی کیلئے سرائیکی ریجن کے اراکین پارلیمنٹ کو

تندوری ریسٹوران میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے مخلص ہیں لیکن ہمیںدشواریاں پیش ہیں سینٹ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں بل کی منظوری کیلئے سینٹ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام سے وفاقی پاکستان مضبوط ہو گا ۔ورلڈ سرائیکی کانگریس کے چیرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ سرائیکی دانشور گزشتہ پچاس سال سے سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا سرائیکی صوبہ جاگیر داروں و ڈیروں اور سرمایہ داروں کی تحریک نہیں ہے ۔بلکہ یہ دانشوروں ،مزدوروں ،مظلوموں اور غریبوں کی تحریک ہے بلکہ یہ دانشوروں ،مزدوروں ،مظلوموں اور غریبوں کی تحریک ہےرانا غلام قاسم نون رکن قومی اسمبلی ترجمان سرائیکی صوبہ گروپ قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سرائیکی صوبہ کے قیام میں مخلص ہے اور ہمیں عمران خان کی قیادت میں کامیابی نصیب ہو گی ۔عشائیہ کے کوار ڈینیٹر خواجہ جنید صدیقی جلال پوری نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا ۔عشائیہ میں سرائیکی ریجن سے تعلق رکھنے والے ۳۳اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔عشائیے میں تحریک ہزارہ کے بانی بابا حیدر زمان کیلئے فاتحہ پڑھی گئی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…