پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، 12لاکھ بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع میسرآئیں گے ،زبردست اعلان کردیاگیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان میں 2030ء تک روزگار کے 7 لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے غربت کی شرح میں کمی اور بیرزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ سی پیک سکرٹریٹ کے حکام کے مطابق سی پیک روٹ کے دونوں اطراف میں انڈسٹریل زون کے قیام

جس میں کیٹرنگ، خام مال کی پروسیسنگ، کارگو ٹرانسپورٹیشن، مینوفیکچرنگ وغیرہ سمیت مختلف کیٹیگری کی انڈسٹری شامل ہے، میں لاکھوں مقامی لوگوں کو روزگار بھی میسرآئیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سی پیک سنٹر فار ایکسی لینس کے سروے کے مطابق انڈسٹریل زونز میں تقریباً 12 لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسرآئیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سی پیک خطے کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور پاکستان مستقبل میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد اپنے جغرافیائی محل وقوع کے باعث یورپ اورایشیائی ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا جس سے خطے کی تجارت ،اقتصادی اور سماجی روابط میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پرمستحکم پاکستان ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دے سکتا ہے جس سے خطے کے علاقائی امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کو یقینی بنایاجا سکتا ہے۔ پاکستان میں اقتصادی و صنعتی ترقی کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مشترکہ حکمت عملی سے ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی اور دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے باہمی روابط کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان میں 2030ء تک روزگار کے 7 لاکھ سے زائد نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے غربت کی شرح میں کمی اور بیرزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…