عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں کمی، پاکستان میں اضافہ کر دیا گیا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی واپسی کیلئے ایسا قدم اٹھا لیا گیا کہ جان کر پاکستانی عوام خوش ہو جائینگے

1  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور ( نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکومتی بیان بے بنیاد ہے ،

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اضافی سیل ٹیکس وصولی کے باعث ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 9،14اور 18کی خلاف ورزی ہے ، عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں کمی ہوئی ہے پاکستان میں اضافہ کردیا گیا،حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 17 فیصد سے زائید اضافی سیل ٹیکس وصولی غیر آئینی ہے ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو اضافی سیل ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیا جائے ۔دریں اثنا وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی اور مخدوم سید عثمان محمود کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر دیا ہے ،حکومت عوام کے لیے مہنگائی کرنے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جیسے اقدامات کر کے مہنگائی بڑھانے کا سبب بن رہی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت پاکستان کے ان اقدامات کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدامات فوری واپس لے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…