ہم کل ملک بھر میں یہ کام کرنے جا رہے ہیں اور۔۔۔ ملک کی بڑی مذہبی سیاسی جماعت نے بڑا اعلان کر دیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ف نے جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانیوالی آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام نے جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین رسالت کی ملزمہ کی رہائی سے سیاہ دن کا اضافہ ہوا ہے۔حصول پاکستان کے مقاصد میں سے آج تک ایک بھی حاصل نہ ہو سکا۔ حکمران کہتے تھے کہ ہم مدنی،مکی ریاست تشکیل دیں گے،یہ ہوتی ہے مدنی ریاست؟۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کو ان مقاصد کیلئے لایا گیا ہے جن میں اسرائیل کو تسلیم کروانا،قادیانیوں کوسہولیات پہنچانا،جس قانون نے ایک گورنر اورایک وزیرکی جان لی تو پھر اس قانون کو دوبارہ کیوں چھیڑا گیاہے۔ آسیہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی،موجودہ حکمران جب سے آئے ہیں ان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں،حکومت نے اقتصادی کونسل میں ایک قادیانی کو مشیر مقرر کر دیا،احتجاج کے بعد ان کو پسپائی اختیار کرنی پڑی،ایک مشیر کو ہٹانے پردو مزید مشیروں نے بھی استعفے دے دیئے۔ سینیٹ میں ترمیم لانے کی کوشش کی گئی، اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی کے سیکولر طلبہ کو ”ربوہ،، کادورہ کرواگیا اور غیرمسلموں قادیانیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ حکمران کہتے تھے کہ ہم مدنی،مکی ریاست تشکیل دیں گے،یہ ہوتی ہے مدنی ریاست؟۔آئی ایم ایف کاکنٹرول امریکہ کے پاس ہے،اس کے ذریعے پاکستان کی معیشت کوگروی رکھا جا رہا ہے۔ سی پیک کومتنازعہ بنایا گیا،یہ طرز حکمرانی قابل برداشت نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…