شریف خاندان اور سعودی شاہی خاندان کے مراسم کیسے ہیں؟معاملہ کچھ اور ہی نکلا، سعودی پیکیج عمران خان کی کوششوں کا نتیجہ نہیں بلکہ اسکے پیچھے کون تھا؟ نواز شریف سعودی پیکیج لینے سے کیوں انکار ی؟خواجہ آصف کےتہلکہ خیز انکشافات

27  اکتوبر‬‮  2018

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف جب بھی سعودی عرب گئے تو شاہ سلمان خود استقبال کیلئے آتے تھے ، ہم نے کسی دوسرے ملک میں جا کر رونا دھونا نہیں کیا کہ ہمارا بیڑہ غرق ہوگیا ہے اور برا حال ہے ،سعودی عرب کے پیکج سے متعلق چار پانچ سال سے بات چیت چل رہی تھی انہوں نے بجلی کے

بحران میں بھی تعاون کی پیشکش کی تھی ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں ، میں نے وہاں 14,15سال ملازمت بھی کی ہے جو سب جانتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بحیثیت وزیر داخلہ وخارجہ سرکاری امانت ہوتی ہیں وہ میں یوں سب کے سامنے ٹی وی پر نہیں بتا سکتا ۔سعودی حالیہ امداد سے متعلق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یوں مفت میں لنچ کوئی نہیں کرواتا تو انہی سے پوچھیں کہ انہوں نے اس لنچ کا کیا بل ادا کیا ہے یا ادا کریں گے ، ہم نے تو اس لنچ کا بل دیکھ کر ہی لنچ کرنے سے ہی انکار کردیا تھا ،سعودی حالیہ امداد سے متعلق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یوں مفت میں لنچ کوئی نہیں کرواتا تو انہی سے پوچھیں کہ انہوں نے اس لنچ کا کیا بل ادا کیا ہے یا ادا کریں گے ، ہم نے تو اس لنچ کا بل دیکھ کر ہی لنچ کرنے سے ہی انکار کردیا تھا ،29مارچ کو دورہ سعودی عرب میں یمن کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی ۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا ایک دن کچھ بیان آتا ہے تو دوسرے دن صورتحال کچھ اور ہوتی ہے ، نوازشریف جب سعودی عرب گئے تو شاہ سلمان خود استقبال کے لئے آتے تھے ۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کسی دوسرے ملک میں جا کر رونا دھونا نہیں کیا کہ ہمارا بیڑہ غرق ہوگیا ہے اور برا حال ہے ،سعودی عرب کے پیکج سے متعلق چار پانچ سال سے بات چیت چل رہی تھی انہوں نے بجلی کے بحران میں بھی تعاون کی آفر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…